-
طالبان کا افغانستان میں عبوری حکومت تشکیل دینے کا اعلان
طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے محمد حسن آخوند کو قائم مقام وزیر اعظم بنادیا ہے جب کہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔
-
طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔
-
افغان یونیورسٹیز میں دوبارہ تعلیم کا آغاز
طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان میں یونیورسٹیز میں دوبارہ تعلیم کا آغاز ہوگیا۔
-
امریکی فوج کو مستقبل میں دوبارہ افغانستان جانا پڑے گا
امریکی سینیٹر گراہم لِنڈسے نے کہا ہے کہ نوے کی دہائی دوبارہ دہرائی جا رہی ہے اور دہشت گردی ایک بڑا خطرہ اب بھی موجود ہے اس لیے امریکی فوج کو مستقبل میں دوبارہ افغانستان جانا پڑے گا۔
-
پاکستان کا پنجشیر میں قومی مزاحمت فورسزکے خلاف فضائی حملوں میں ملوث ہونے سے انکار
پاکستانی فوج کے ترجمان نے افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں قومی مزاحمت فورسزکے خلاف ڈرونز اور فضائی حملوں میں ملوث ہونے سے انکارکردیا ہے۔
-
اسرائیلی کی محفوظ ترین جیل سے 6 فلسطینی سرنگ بناکر فرار ہونے میں کامیاب
اسرائیل کی محفوظ ترین گلیوا جیل میں قید فلسطین کی اقصیٰ بریگیڈ کے رہنما اپنے 5 ساتھیوں کے ساتھ واش روم سے سرنگ بناکر جیل کی دوسری طرف نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
-
جرمن چانسلر کا طالبان سے مذاکرات کرنے کا اعلان
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے طالبان سے مذاکرات کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان ایک حقیقت ہیں اور اب اقتدار میں ہیں۔
-
طالبان کا پنجشیر پر قبضہ کرنے کا دعوی/ مزاحمتی محاذ کی تردید
طالبان نے وادی پنجشیر پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ احمد مسعود کے زیر نظر مزاحمتی جنگجوؤں نے اس کی تردید کی ہے۔
-
امریکہ میں آئيڈا طوفان سے ہلاکتیں 65 ہوگئیں
امریکہ کی 8 ریاستوں میں آئيڈا طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔
-
یمنی فورسز کا سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے حملہ
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کا سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
-
اسرائیلی صدر کی اردن کے بادشاہ سے خفیہ ملاقات
اسرائیلی صدر نے اردن کے دارالحکومت میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللّٰہ دوئم سے خفیہ ملاقات کی ہے۔
-
امریکی صدر جوبائیڈن نے11ستمبر سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کاحکم دے دیا
امریکی صدر جوبائیڈن نے11ستمبر2001 کو ورلڈ ٹریڈسینٹر پر ہونے والے حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کاحکم دے دیا ہے۔
-
کابل میں طالبان کی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک
افغان طالبان نے پنجشیر میں شدید لڑائی کے بعد فتح یابی کے دعوے پر کابل میں ہوائی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے۔
-
کابل ایئر پورٹ ٹر اب بھی امریکی موجود ہیں
کابل ایئر پورٹ کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان کے ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے اب صرف کچھ حصے میں امریکی موجود ہیں۔
-
مزاحمتی اتحاد کی جانب سے پنج شیر میں طالبان کی فتح کا دعویٰ مسترد
افغانستان میں مزاحمتی اتحاد نے پنج شیر میں طالبان کی فتح کا دعویٰ مسترد کر دیا۔
-
افغان طالبان کی جانب سے نئی حکومت کا اعلان متوقع ہے
افغان طالبان کی جانب سے نئی حکومت کا اعلان آج کیا جائے گا ، طالبان نے نئی حکومت کا اعلان کل جمعہ کو کرنا تھا لیکن اسے ایک دن کے لئے مؤخر کردیا تھا ۔
-
برطانیہ کا طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان
برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ برطانیہ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا۔
-
چین و جرمنی افغانستان کی امداد بڑھائیں گے
طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ چین اور جرمنی افغانستان کی امداد بڑھائیں گے۔
-
امریکہ میں آئیڈا طوفان کے باعث 48 افراد ہلاک
امریکہ میں سمندری طوفان آئیڈا نے 6 شمالی مشرقی ریاستوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہوگئے۔
-
طالبان کو کشمیر سمیت تمام مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق
طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان کو کشمیر سمیت تمام مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق حاصل ہے۔
-
طالبان قیادت سے مذاکرات کے لئے برطانوی وزیر خارجہ قطر روانہ
برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب طالبان قیادت سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ ہوگئے ہیں۔
-
افغان مزاحمتی اتحاد اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی
افغان صوبہ پنجشیر کے مزاحمتی اتحاد کے سربراہ احمد مسعود نے کہا ہے کہ مذاکرات کےحق میں ہیں تاہم طالبان کیساتھ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔
-
طالبان کا تین دن میں نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلان
طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اور قطر میں سیاسی دفتر کے نائب انچارج شیر محمد عباس ستانکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امارت اسلامی کی حکومت پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور آئندہ 3 روز میں اس کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔
-
چين کی طالبان کو مشروط مدد کی پیشکش
چین نے افغانستان میں قیامِ امن اور تعمیرِ نو کے لیے طالبان کو مشروط مدد کی پیشکش کی ہے۔
-
امریکہ کو20 سالہ افغان جنگ میں صفر کامیابی حاصل ہوئی
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ 20 سالہ افغان جنگ میں امریکہ کو صفر کامیابی ملی جبکہ امریکہ نے اس جنگ میں عام شہریوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
-
دوحہ میں بھارتی سفیر اور طالبان رہنما کی ملاقات
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھارتی سفیر دیپک متل نے طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر محمد عباس استانکزئی سے ملاقات اور گفتگوکی۔
-
امریکی صدر نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کی ذمہ داری قبول کر لی
امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انخلاء کو غیر معمولی کامیابی قرار دے دیا۔
-
افغانستان کے صوبے پنجشیر پر طالبان کا حملہ ناکام
افغانستان کے صوبے پنجشیر پر طالبان کل رات طالبان نے حملہ کیا تھا جسے احمد مسعود کی اتحادی فورسز نے ناکام بنادیا ہے۔
-
بیت المقدس مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ / اسرائیل، امت مسلمہ کے پیکر میں کینسر
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اسرائيل کے بارے میں طالبان کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائيل کو امت مسلمہ کے پیکر میں کینسر سمجھتے ہیں اور مسلمانوں کو اسرائیل کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے۔
-
طالبان کا افغانستان کی مکمل آزادی حاصل کرنے کا اعلان
افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان نے مکمل آزادی حاصل کرلی ہے اور میں تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔