عید فطر
-
بحرین اور سعودی عرب کے حکمرانوں نے فلسطین کے ساتھ غداری کرکے دلدل میں قدم رکھ دیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز عید الفطر کے خطبوں میں صدی معاملے کے سلسلے میں بحرین میں ہونے والے اقتصادی اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بحرین اور سعودی عرب کے حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین کے ساتھ غداری کرکے دلدل میں قدم رکھ دیا ہے۔
-
پاکستان اور ہندوستان میں مسلمان آج عید فطر مذہبی عقیدت واحترام سے منارہے ہیں
پاکستان اور ہندوستان میں مسلمان آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منا رہے ہیں، اسلام آباد اور دہلی کی مساجد میں نماز عید فطر کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔
-
ایران میں آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاری ہے
اسلامی جمہوریہ ایران میں آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر مؤمنین نے نماز عید میں بھر پور شرکت کی۔ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تہران میں مصلای امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوا جہاں رہبر معظم کی امامت میں نماز عید فطر ادا کی گئی۔
-
تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز عید سعید فطر ادا کی گئی
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مصلائے حضرت امام خمینی (رہ) میں نمازعید سعید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی۔
-
عید فطر 5 جون ، بدھ کے دن ہوگی
رہبر معظم کے دفتر کی ہلال کمیٹی کے رکن حجۃ الاسلام موحد نژاد نے کہا ہے کہ فلکی ماہرین کا کہنا ہے کہ بروز منگل غروب کے وقت شوال کا چاند نظر آجائے گا لہذا عید فطر بدھ کے دن ہوگی ۔