ہندوستان
-
اترپردیش میں کسانوں کے احتجاج کے دوران 8 افراد ہلاک ہوگئے
بھارتی ریاست اترپردیش میں کسانوں کے احتجاج کے دوران فسادات کی وجہ سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
افغان طالبان کا ہندوستان سے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی درخواست
افغان طالبان اور ہندوستان کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوگیا ہے، طالبان نے بھارت سے پروازیں دوبارہ بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔
-
کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کردیا گیا
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔
-
ریاست مہاراشٹر میں طوفان گلاب کے باعث 13 افراد ہلاک
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں طوفان گلاب کے باعث بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مختلف واقعات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا کے علاقہ اوڑی ميں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
-
بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے ساحل سے سمندری طوفان گلاب ٹکرا گيا
بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے درمیانی ساحل سے سمندری طوفان گلاب ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو ماہی گیر ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
بھارتی فوج نے کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران 2 افراد کو ہلاک کردیا
بھارتی فوج نے کشمیر کے علاقہ بانڈی پورہ میں فوجی سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
-
موجودہ دور میں دنیا کو انتہا پسند سوچ کا سامنا ہے
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں دنیا کو انتہا پسند اور دہشت گردانہ سوچ کا سامنا ہے۔
-
پاکستانی وزارت خارجہ میں بھارتی ناظم الامور طلب/ آسام میں مسلمانوں پر تشدد کی مذمت
پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پربہیمانہ تشدد کے معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید اعتراض کیا ہے۔
-
وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم اور امریکی صدر جو بایڈن کی ملاقات
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے دورے کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بایڈن سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
-
نئی دہلی کی عدالت میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ایک عدالت میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
-
بھارتی حکومت کا آسام میں مسلمانوں کے خلاف آپریشن / 2 سلمان جاں بحق
بھارت کی ریاست آسام میں قبضے کے نام پر دو مساجد اور سینکڑوں گھروں کو مسمار کردیا گیا،اس دوران بھارتی پولیس کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 مسلمان جاں بحق ہوگئے ہیں اور جس کی ویڈیوز سامنے آگئی ہیں۔
-
او آئی سی کی مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل کرنے پر تاکید
اسلامی تعاون تنظیم " او آئی سی " نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا ہے۔
-
بھارتی حکومت کا مسلمانوں کے ساتھ منظم امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری
انسانی حقوق کی تنظیم " ہیومن رائٹس واچ" نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کا مسلمانوں کے ساتھ منظم امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری ہے۔
-
بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اسد الدین اویسی کے گھر پر ہندو دہشت گردوں کا حملہ
بھارت میں سرگرم ہندو دہشت گردوں نے بھارتی پارلیمنٹ کے مسلمان رکن اسد الدین اویسی کی سرکاری رہائش گاہ پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی ہے۔
-
بھارتی وزیرِ اعظم 3 روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے
بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے 3 روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔
-
ہندوستان وعدے کے مطابق فوری طور پر ایران کو ویکسین فراہم کرےگا
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں ایرانی وزیر خjرجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہندوستان وعدے کے مطابق فوری طور پر ایران کو ویکسین فراہم کرےگا۔
-
کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ/ دونوں پائلٹ زخمی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے ہیں۔
-
بھارت میں ڈینگی بخار کے نتیجے میں 114 افراد ہلاک
بھارت کی ریاست اترپردیش میں ڈینگی بخار کی وبا پھیل گئی ہے ریاست بھر میں وبا کے باعث 88 بچوں سمیت 114 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 47 لاکھ 279 افراد ہلاک
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 89 لاکھ 52 ہزار 22 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 47 لاکھ 279 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ ہندوستان پہنچ گئے
سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان 3 روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔
-
کشمیر کی سابق وزیرِ اعلی کا نماز جمعہ کے لیے بڑی مساجد کھولنے کا مطالبہ
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی انتظامیہ سے وادی میں نماز جمعہ کے لیے بڑی مساجد کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ نے استعفیٰ دے دیا
بھارتی ریاست پنجاب میں کانگریس سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی مغربی ممالک کی طرف سے افغان پناہ گزینوں کی مدد نہ کرنے پر شدید تنقید
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات میں مغربی ممالک کی طرف سے افغان پناہ گزینوں کی مدد نہ کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔
-
بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ ملتوی ہوگیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کو 3 ون ڈے کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا تھا جو اب ملتوی کردیا گیا ہے۔
-
بھارت میں ہندو دہشت گردوں کے حملے میں مسلمان جوان جاں بحق
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو دہشت گردوں نے مسلمان نوجوان پر حملہ کرکے اسے بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔
-
کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ عنقریب ہندوستان کا دورہ کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان ہندوستانی حکام کی دعوت پر عنقریب نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔
-
دہلی میں موسلا دھار بارش نے 46 برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے 46 برسوں کا سالانہ مون سون بارشوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
-
بھارت میں دو مسافر کشتیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ڈوب گئے
بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسافروں سے بھری دو کشتیوں کا دریائے گنگا میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ڈوب گئے۔