ہندوستان
-
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل
بھارت کے شہرکانپور میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری سیریز کا پہلا میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
-
افغانستان کی صورتحال پر چين، روس اور بھارت کے وزراء خارجہ کی آن لائن گفتگو
افغانستان کی صورتحال پر چین ، روس اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ورچوئل گفتگو میں افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال اور منشیات کی اسمگلنگ کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔
-
بھارتی ریاست راجستھان کی دلہن نے جہیز کے 75 لاکھ روپے عطیہ کردیئے
بھارت میں دلہن نے اپنے جہیز کے لیے مختص 75 لاکھ بھارتی روپے کی رقم لڑکیوں کے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے عطیہ کردی۔
-
بنگلہ دیش میانمار اوربھارت کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بنگلہ دیش، بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقوں میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
-
کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید3 افراد جاں بحق
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرینگر میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید تین افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
-
پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے دھمکی آمیز بیان کو مسترد کردیا
پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
-
جموں و کشمیر میں لوگوں کو احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں
بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کسانوں نے پُرامن احتجاج سے مودی حکومت کو متنازع زرعی قوانین منسوخ کرنے پر مجبور کیا لیکن بدقسمتی سے جموں و کشمیر میں لوگوں کو احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔
-
بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان کو دھمکی
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان میں فضائی حملے اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔
-
نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول اور یونیورسٹیاں بند
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی قابو سے باہرہوگئی۔ بھارتی حکام نے دارالحکومت میں اسکول اور یونیورسٹیاں تا اطلاع ثانوی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
-
بھارتی حکومت کا متنازع زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان/ بھارتی کسان جیت گئے
بھارتی حکومت نے کسانوں کے احتجاج کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے متنازع زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔
-
کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
بھارت کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
-
ہندو انتہا پسندوں کے بارے میں جوکہا وہ صحیح ثابت ہوا
بھارت کے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ میرے گھر پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے سے ثابت ہوگيا کہ میں نے جو ہندو انتہا پسندوں کے بارے میں کہا وہ صحیح تھا۔
-
کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
-
بھارت کے سابق وزیر خارجہ کے گھر پر ہندو دہشت گردوں کا حملہ
بھارت کے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کے گھر پر ہندودہشت گردوں اور انتہا پسندوں نے حملہ کرکے تھوڑ پھوڑ کی ہے۔ سلمان خورشید نے اپنی کتاب میں ہندو دہشت گردوں کو داعش اور بوکوحرام قراردیا تھا۔
-
کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار نے خودکشی کرلی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار نے کم ہمتی اور ذہنی تناؤ کے باعث اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
-
نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث سرکاری دفاتر ایک ہفتے تک بند کرنے کا اعلان
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی قابو سے باہرہوگئی۔ وزیر اعلی اروند کیجری وال نے پیر سے دارلحکومت میں اسکول اور سرکاری دفاتر ایک ہفتے تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
-
بھارتی ریاست منی پور میں فوج کی گاڑی پر حملے میں کرنل سمیت 6 افراد ہلاک
بھارتی ریاست منی پورمیں آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر گاڑی پر حملے میں اہلیہ ، بیٹے اور 3 فوجی اہلکاروں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں ۔
-
بھارتی فورسز نے کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 افراد کو ہلاک کردیا
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔
-
ایران کا افغانستان کے عوام کی مدد میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کرنے کا اعلان
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے نئي دہلی میں روس کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران افغانستان کے عوام کی مدد میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا۔
-
بھارت اور سری لنکا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک
بھارت اور سری لنکا میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری کی ہندوستانی وزیر اعظم سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری افغانستان کے موضوع پر سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
-
افغانستان میں امریکہ کی رفتار مکر وفریب پر مبنی رہی/ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل پر تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے نئی دہلی میں افغانستان کے موضوع پر تیسری علاقائی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی رفتار مکر وفریب پر مبنی رہی اور اس نے افغانستان میں امن و صلح کے لئے کوئی کام انجام نہیں دیا۔
-
بھارتی مسلمانوں کا وسیم مردود، مزدور، مرتد اور ملعون کی گرفتاری کا مطالبہ
بھارت میں مسلمانوں نے وسیم رضوی مردود، مزدور، مرتد اور ملعون کی جانب سے قرآن مجید اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ کی صریح توہین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
-
نئی دہلی میں افغانستان کے موضوع پرعلاقائي سکیورٹی کانفرنس کا آغاز
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں افغانستان کے موضوع پرتیسری علاقائي سکیورٹی کانفرنس کا آغازہوگيا ہے اس کانفرنس میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی بھی شریک ہیں۔
-
امریکہ خطے میں مسلسل کشیدگی اور بحران پیدا کررہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی ہندوستان میں افغانستان کے موضوع پر سلامتی کانفرنس میں شرکت کے لئے نئي دہلی پہنچ گئے ہیں۔
-
بھارت میں آتش گير مواد میں دھماکے سے موٹر سائیکل سوار ہلاک
بھارت میں موٹر سائیکل پر آتش گير مواد لے جانے والا باپ اوراس کا سات سالہ بیٹا دھماکے میں جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
-
نئی دہلی میں کل افغانستان کے موضوع پر سکیورٹی کانفرنس منعقد ہوگی
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں کل بھارتی حکومت کی میزبانی میں افغانستان کے موضوع پر سکیورٹی کانفرنس منعقد ہوگی۔
-
بھارتی فوجی نے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک کردیا
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجی نے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا۔
-
بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک
بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک جب کہ متعدد کی بینائی چلی گئی۔
-
بھارت میں اسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 11 مریض بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔