سیلاب
-
سنندج کے قشلاق ڈیم سے اضافی پانی کا اخراج
سنندج کے قشلاق ڈیم میں 215 ملین میٹر مکعب پانی کا ذخیرہ کرنے کی ظرفیت موجود ہے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ڈیم میں موجود اضافی پانی کا اخراج جاری ہے۔
-
خرم آباد میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کا سلسلہ جاری
خرم آباد میں رضاکار فورس کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کا سلسلہ جاری ہے۔
-
شوشتر میں سیلاب سے متآثرہ علاقہ شعیبیہ سے شہریوں کا انخلا
شوشتر میں واقع شعیبیہ علاقہ کے سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں سے متاثرہ افراد کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔
-
پلدختر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تازہ ترین ہوائی تصویریں
اس رپورٹ میں پلدختر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تازہ ترین ہوائی تصویریں پیش کی جاتی ہیں۔
-
خرم آباد سے امدادی سامان ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر خرم آباد سے ہلال احمر کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ امدادی سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کیا جارہا ہے۔
-
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر دزفول پہنچ گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی صوبہ خوزستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے دزفول پہنچ گئے ہیں۔
-
اہواز میں واقع علاقہ بامدژ ابھی تک سیلاب میں غرق
ایران کے صوبہ خوزستان میں واقع علاقہ بامدژ دریائے دز کے راستے میں واقع ہے بامدژ کا گاؤں ابھی تک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔
-
سیلاب سے متاثرہ افراد ٹرین کے ڈبوں میں رہنے پر مجبور
اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف صوبوں میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں سیلاب متاثرہ بعض علاقوں کے لوگ ٹرین کے ڈبوں میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
-
اراک میں طوفانی بارش کے نتیجے میں محلوں میں پانی جمع ہوگیا
ایران کے مرکزی صوبہ کے صدر مقام اراک میں طوفانی بارش کے نتیجے میں پانی سڑکوں اور محلوں ميں جمع ہوگیا جبکہ دریاؤں اور نالوں میں بھی طغیانی تھی۔
-
پلدختر میں پہلی امدادی ٹیم پہنچ گئی
ایران کے صوبہ لرستان کے شہر پلدختر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے سلسلے میں پہلی امدادی ٹیم پہنچ گئی ہے۔
-
خرم آباد میں گاڑی دریا میں گرنے سے بال بال بچ گئی
ایران کے صوبہ لرستان میں بلیلوند گاؤں سے گاڑی خرم آباد جاری رہی تھی پل ٹوٹنے کے نتیجے میں گاڑی دریا میں گرنے سے بال بال بچ گئی ہے۔
-
گمیشان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم
صوبہ گلستان کے علاقہ گمیشان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غذائی اور طبی امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
-
اہواز میں دریائے " بامدژ " کے راستے میں 10 دیہات زیر آب آگئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان میں دریائے " بامدژ " کے راستے میں 10 دیہات زیر آب آگئے ہیں۔
-
سیلاب تہران پہنچ گيا
ایران کے دارالحکومت تہران میں دو روز سے مسلسل بارش کی وجہ سے بعض محلوں میں سیلاب آگیا ہے۔
-
دورود میں سیلاب کا خطرہ
دریائے سیلاخور کے پانی میں شدید بارش کی وجہ سے طغیانی آگئی ہے اور درود ضلع میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
-
سنندج میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب
ایران کے شہر سنندج میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب آگیا ہے اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔
-
خرم رود میں طغیانی
ایران کے صوبہ لرستان میں بہنے والے دریائے خرم میں شدید بارش کے بعد طغیانی آگئی ہے۔
-
افغانستان میں سیلاب سے 17 افراد ہلاک
افغانستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، افغانستان میں سیلاب سے اب تک 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
ہمدان میں شدید بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا
ایران کے شہر ہمدان میں شدید بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔
-
تبریز میں سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات
ایران کے شہر تبریز میں سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
-
گمیشان اور آق قلا میں سیلاب کی آخری صورتحال
ایران کے صوبہ گلستان میں 10 دن سے سیلاب کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، گمیشان اور آق قلا کے عوام اپنے شہروں میں ہونے والی تباہی پر سخت پریشان ہیں۔
-
صوبہ لرستان کے تین دریاؤں میں طغیانی کے بارے میں انتباہ
ایران کے صوبہ لرستان کے گورنر نے عوام کو صوبے کے تین دریاؤں میں طغیانی کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔
-
گمیشان میں ہلال احمر کی طرف سے امداد رسانی کا سلسلہ جاری
صوبہ گلستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ گمیشان میں ہلال احمر کی طرف سے امداد رسانی کا سلسلہ جاری ہے۔
-
صوبہ گلستان میں سیلاب کی صورتحال
اس ویڈیو میں ایران کے صوبہ گلستان میں سیلاب کی صورتحال کی ہوائی تصویریں پیش کی جاتی ہیں۔
-
ایران کے وزیر صنعت، معدن اور تجارت کا متاثرہ علاقوں کا دورہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صنعت، معدن اور تجارت نے صوبہ گلستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
-
دزفول میں دریائے " دز" میں طغیانی
اسلامی جمہوریہ ایران میں دزفول کے علاقہ حمید آباد میں دریائے دز میں طغیانی آگئی ہے۔
-
شیراز میں دروازہ قرآن حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں تقریب
ایران کے شہر شیراز میں دروازہ قرآن میں حالیہ سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں تقریب منائی گئی۔
-
میجر جنرل باقی کا آق قلا کے عوام کے درمیان حضور
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے صوبہ گلستان کے علاقہ آق قلا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے درمیان حاضر ہوکر امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔
-
سپاہ اور رضاکار فورس نے ہمیں سیلاب سے بچایا
صوبہ گلستان کے گمیشان علاقہ کی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ایرانی سپاہ اور رضاکار فورسز نے عوام کو سیلاب سے بچانے میں بڑی مدد فراہم کی ہے۔
-
گلستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کا کام جاری
ایران کے صوبہ گلستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کا سلسلہ جاری ہے۔