طالبان
-
طالبان کا بھارت کو انتباہ/ افغانستان کے امور میں مداخلت سے باز رہے
طالبان نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت، افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔
-
طالبان نے سابق صدر حامد کرزائی اور عبداللہ عبداللہ کو نظر بند کردیا
افغان طالبان نے سابق صدر حامد کرزائی اور قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کو گھر میں نظر بند کردیا ہے۔
-
احمد مسعود کا طالبان کے سامنے ہتھیارڈالنے سے انکار
شمالی افغانستان کی مزاحمتی تحریک کے رہنما اور افغانستان کے سابق کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا ہے۔
-
اقوام متحدہ کا افغانستان میں کام جاری رکھنے کا اعلان
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوترس نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں کام جاری رکھیں گے۔
-
ورلڈ بینک کا افغانستان کے لیے امداد بند کرنے کا اعلان
ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
-
طالبان نے کابل ايئر پورٹ کو افغان شہریوں کے لئۓ بند کردیا
طالبان نے کہا ہے کہ کابل ايئر پورٹ کو افغان شہریوں کے لئے بند کیا جارہا ہے کیونکہ انھیں وہاں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
-
افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی
طالبان نے پاکستان، چین، ایران اور ترکمنستان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
-
طالبان کا صوبے پنج شیر کے 3 اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعوی
افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان کے صوبے پنج شیر کے 3 اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔
-
برطانوی وزیراعظم کی جی 7 اجلاس میں طالبان کے خلاف پابندیاں لگانے کی کوشش
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جی-7 کے سربراہان کا ورچوئل اجلاس بلایا ہے جس میں وہ طالبان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے رکن ممالک کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔
-
طالبان کا امریکہ کو انتباہ/ مقررہ وقت کے بعد افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی ناقابل قبول
افغان طالبان نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے مقررہ وقت پر کابل ائیر پورٹ خالی نہیں کیا تو اس کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔
-
افغانستان کے صوبے پنجشیر پر کنٹرول کے لئے طالبان اور احمد مسعود کے درمیان جنگ جاری
افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان اور احمد مسعود کی سربراہی میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جس میں دونوں جانب سے کامیابی کے متضاد دعوے کیے جارہے ہیں۔
-
افغانستان میں طالبان نے وادی پنجشیر کو فتح کرنے کے لئے سیکڑوں طالبان روانہ کردیئے
افغانستان میں طالبان نے مزاحمت کے آخری مرکز وادی پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے سیکڑوں طالبان وادی پنج شیر کی جانب روانہ کردیئے ہیں۔
-
افغان طالبان کا تحریک طالبان پاکستان کو پاکستان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم
افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے والے دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کو تشدد سے روکنے کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنا دیا ہے۔
-
احمد مسعود کا پنجشیر وادی کو طالبان کے حوالے کرنے سے انکار
شمالی افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود نے کہا ہے کہ طالبان نے پنجشیر وادی پر قبضے کی کوشش کی تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
-
چین نے امریکہ کو افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قراردیدیا
افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے نے امریکہ کو افغانستان کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار قرار دے دیاہے۔
-
بھارتی حکومت نے طالبان کی حمایت کرنے پر 14 افراد کو گرفتارکرلیا
بھارتی ریاست آسام کے 11 اضلاع میں پولیس نے سوشل میڈیا پر طالبان کی حمایت کرنے والے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
-
ٹونی بلیئر نےافغانستان سے امریکہ کے انخلا کو احمقانہ اقدام قراردیدیا
برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے افغانستان سے امریکہ کے انخلا کو احمقانہ اقدام قراردیدیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کسی بڑی حکمت عملی کی بنیاد پر نہیں ہوا بلکہ سیاسی بنیاد پر ہوا ہے۔
-
اشرف غنی کے بھائی نے طالبان کی بیعت کرلی
افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے افغان طالبان کی حمایت کرتے ہوئے ان کی بیعت کرلی ہے۔
-
افغانستان کے صوبہ بغلان میں مزاحمتی قوتوں نے طالبان سے تین اضلاع کا قبضہ چھین لیا
افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں مزاحمتی قوتوں نے طالبان سے تین اضلاع کا قبضہ چھین لیا۔ طالبان کے ہاتھ سے نکلنے والے اضلاع میں پلِ حصار، بنو اور دہ صلاح شامل ہیں۔
-
اشرف غنی کے بھائی کا افغان طالبان کی حمایت کا اعلان
افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
-
طالبان رہنما شیرمحمد ستانکزئی انڈین ملٹری اکیڈمی کے تربیت یافتہ ہیں
طالبان کے 7سب سے طاقتور رہنماؤں میں سے ایک شیر محمد ستانکزئی انڈین ملٹری اکیڈمی دہرہ دون سے تربیت یافتہ ہیں۔
-
افغانستان کے مقتول رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے طالبان کے خلاف لڑنے کا عہد کرلیا
افغانستان میں سن 80 کی دہائی میں سوویت یونین کے خلاف بھرپور جنگ کرنے والے مقتول رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے پنج شیر وادی میں اپنے گڑھ سے طالبان کے خلاف لڑنے کا عہد کرلیا ہے۔
-
پاکستان کا افغان طالبان سے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان " ٹی ٹی پی" کی طرف سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے پر کارروائی کرنی چاہیے۔
-
پاکستان کا طالبان اور سابقہ حکام سے مشترکہ حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور سابقہ حکمران تمام مل بیٹھ کر ایک ایسا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں جس میں سب کی شمولیت ہو، جو سب کیلئے قابلِ قبول ہو تاکہ معاملات معمول کی جانب بڑھیں۔
-
افغان طالبان تیزی سے ملک میں امن و امان بحال کررہے ہیں
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ افغان طالبان ملک میں تیزی سے امن و امان بحال کررہے ہیں۔
-
طالبان کا افغانستان میں اسلامی امارت تشکیل دینے کا اعلان
طالبان نے کابل پر قبضہ کرنے کے چار دن بعد افغانستان میں امارت اسلامی تشکیل دینے کا اعلان کردیا ہے۔
-
جلال آباد میں افغانستان کا پرچم اتارنے اور طالبان کا پرچم نصب کرنے کے دوران جھگڑے میں 3 افراد ہلاک
افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالبان کی جانب سے افغان پرچم اتارنے کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران ہونے والی جھڑپ میں 3 افراد مارے گئے جب کہ 26 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
-
افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے
افغان طالبان نے کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کو آزاد کرانا سب افغانیوں کی خواہش اور حق تھا، کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں رکھیں گے اور امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے، افغانستان کی سرزمین کسی بھی دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے نہیں دیں گے۔
-
شہید میجر جنرل سلیمانی کا افغانستان میں امریکہ کی شکست کا واضح اعلان
شہید میجر جنرل سلیمانی نے افغانتسان کے عوام سے امریکہ کی خیانت اور شکست کا واضح اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ طالبان کا مقابلہ نہیں کرسکتا تو ایران کا مقابلہ کیا کرےگا۔
-
طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر دوحہ سے قندہار پہنچ گئے
افغان طالبان کے نائب سربراہ اور اہم رہنما ملا عبدالغنی برادر قطر سے افغانستان کے شہر قندہار پہنچ گئے ہیں۔