اسرائیل
-
اسرائیل کی طرف سے یہودی بستیوں کی تعمیرعالمی قوانین کی خلاف ورزی
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے اسرائیل پرغیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیرات روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
-
اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ 29 جون کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ یائیر لپید متحدہ عرب امارات کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ امارات میں اسرائیلی سفارت خانے کا افتتاح بھی کریں گے۔
-
غزہ پر اسرائيل کی بمباری کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری
اسرائیلی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر بمباری کی ہے۔
-
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
-
سیف القدس جنگ نے غاصب صہیونی حکومت کی بزدلی کو ثابت کردیا
فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل نے 12 روزہ سیف القدس جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر مسلط کردہ 12 روزہ جنگ نے غاصب صہیونی حکومت کی بزدلی کو ثابت کردیا۔
-
اسرائیل کا غزہ پر اسلامی مزاحمت کے ٹھکانے پر ہوائی حملہ
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے بدھ کی صبح کو غزہ پر اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ کے ٹھکانے پر ہوائی حملہ کیا ہے۔
-
امارات کے وزیر خارجہ کی اسرائیلی حکام کے ساتھ گفتگو
متحدہ عرب امارات کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت اور غداری کا سلسلہ جاری ہے ۔ امارات کے وزیر خارجہ نے غاصب صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔
-
نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ
اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے 12 سالہ ظالمانہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
-
فلسطینی تنظیموں کا میزائل یونٹوں کو آمادہ رہنے کا حکم/ نئی جنگ کا امکان
فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ میں فلسطینی تنظیموں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صیہونیوں کی فلیگ ڈانس ریلی کا انعقاد اشتعال انگیز اور نئی جنگ کا باعث ہوگا، لہذا انھوں نے میزائل یونٹوں کو آمادہ رہنے کا حکم دیدیا ہے۔
-
نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ختم / نفتالی بنت اسرائیل کے نئے وزير اعظم منتخب
نفتالی بنت اسرائیل کے نئے وزير اعظم منتخب ہوگئے ہیں جبکہ نیتن یاہو کا 12 سالہ ظلم و بربریت سے مملو اقتدار ختم ہوگيا۔
-
اسرائيلی فوج نے فائرنگ کرکے فلسطینی خاتون کو شہید کردیا
اسرائيلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی خاتون کو شہید کردیا ہے۔
-
اسرائيلی فوج کی فائرنگ سے مغربی پٹی میں 110 فلسطینی زخمی
مغربی پٹی میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 110 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
-
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
-
شام کے دفاعی سسٹم نے اسرائیل کے حملے کا بھر پور مقابلہ کیا
شامی ذرائع کے مطابق شام کے دفاعی سسٹم نے اسرائیل کے حملے کا بھر پور مقابلہ کیا۔
-
یمن کا اسرائيلی حکومت کی مداخلت اور جاسوسی سے متعلق دستاویزی فلم نشر کرنے کا فیصلہ
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی حکومت نے اسرائيلی حکومت کی یمن میں مداخلت اور جاسوسی سے متعلق ایک دستاویزی فلم نشر کا فیصلہ کیا ہے۔
-
اسرائیل کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب 13 جون کو ہوگا
اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک میں نئی حکومت کے انتخاب کے لیے اتوار کو ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔
-
فلسطینی بیت المقدس کی حمایت کے لئے پرعزم ہیں/نیتن یاہو کسی احمقانہ آپشن کی تلاش میں
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے المنار ٹی وی کی تاسیس کی مناسبت اور اپنی خیریت و عافیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی بیت المقدس کی حمایت کے لئے پرعزم ہیں اور اسرائیل کے وزیر اعظم اپنا اقتدار ختم ہونے کے پیش نظر کسی احمقانہ آپشن کی تلاش میں ہے۔
-
فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کا صہیونیوں کو سخت انتباہ
فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئےاعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام کے اہداف کو نابود کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگي۔
-
اسرائیلی وزیراعظم نے اپنا 12 سالہ اقتدار ختم ہونے کے پش نظر انتخابات ہی کو فرادڈقراردیدیا
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے 12 سالہ اقتدار کو ڈوبتے دیکھ کر الیکشن کو جمہوری تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی دھوکہ اور فراڈ قرار دیدیا ہے۔
-
اسرائیلی خلائی اور میزائل ڈیزائنر ہلاک ہوگئے
اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیلی خلائی اور میزائل ڈیزائنر 4 ہفتہ قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
غزہ کے قریب صہیونی بستیوں میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی
ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کے اطراف میں صہیونی بستیوں میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئي ہے۔
-
دنیا اسرائیل کے بھیانک اور وحشیانہ جرائم کو کبھی فراموش نہیں کرےگی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائيل کو اپنے بھیانک اور وحشیانہ جرائم کا جواب ضرور ملےگا۔
-
امریکہ کا اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
امریکی وزیر دفاع نے اسرائیلی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کی طرف سے اسرائيل کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
-
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا 12 سال کا اقتدار ختم
اسرائیل میں اپوزیشن رہنما یائیر لاپیڈ نے نئی اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔ نفتالی بینیٹ نئے وزیراعظم ہوں گے۔
-
فلسطینیوں کو اُن کے گھروں سے بے دخل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے
بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح کے دورے پر آ ئےاقوام متحدہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا جبری طور پر فلسطینیوں کو اُن کے گھروں سے بے دخل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
-
اسرائيلی فورسز نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا
مغربی کنارے پر اسرائیلی فورسز نے مظاہرہ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔
-
جنرل قاآنی کی صہیونیوں کو جلد از جلد امریکہ اور یورپ واپس جانے کی سفارش
ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاآنی نے مقبوضہ فلسطین میں امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک سے ائے صہیونیوں سے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور یورپ میں اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں ورنہ بعد میں انیھں پشیمانی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
-
جنرل قآانی کی غاصب صہیونیوں کو امریکہ اور یورپ واپس جانے کی ہدایت
سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاآنی نے مرحوم جنرل سید محمد حجازی کے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم جنرل حجازی نے مزاحمتی محاذ کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا جس کا ثمرہ ہم نے غزہ کی بارہ روز جنگ میں مشاہدہ کیا۔
-
اسرائیلی حکومت نسل پرست حکومت ہے
پاکستان کی وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اسرائیل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے، اسرائیل حکومت نسل پرست حکومت ہے۔
-
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل کےجنگی جرائم سے متعلق قرار داد منظور کرلی
جینوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے غزہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم سے متعلق عالمی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کی قرارداد کو منظور کرلیا ہے۔