اسرائیل
-
امام کعبہ کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہموار کرنے کی کوشش
مکہ مکرمہ میں امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے نماز کے خطبوں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہموار کرنے کی کوششوں نے مسلمانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
-
بحرین نے بھی اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی
سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
-
تل ابیب میں ڈرون کے ذریعہ منشیات کی تقسیم
سماجی سائٹوں نے ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ تل ابیب میں ڈرون کے ذریعہ چرس اور منشیات کی تھیلیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔
-
فلسطینی صدر کا صدی معاملے سے متعلق کسی سےمذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ
فلسطین کے صدر محمود عباس نے صدی معاملے کو خیانت اور غداری پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی حکام صدی معاملے کے بارے میں کسی بھی ثالث سے مذاکرات نہیں کریں گے۔
-
بحرین کی طرف سے عرب لیگ میں اسرائیل کی بھر پور حمایت جاری
سفارتی ذرائع کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی طرف سے عرب لیگ میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی بھر پور حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔
-
سعودی عرب کی اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت
سعودی عرب نے اسرائیل کو براہ راست پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
-
فلسطینی بزرگ شہری پر تشدد اسرائیل کے ساتھ امارات کے سفارتی تعلقات کا نتیجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی کنارے میں فلسطین کے بزرگ شہری پر اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امارات کے سفارتی تعلقات برقرار کرنے کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔
-
اسرائیلی فوج کا 65 سالہ بزرگ فلسطینی شہری پر وحشیانہ اور بہیمانہ تشدد
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران 65 سالہ بزرگ فلسطینی شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
-
امارات کے نحس دور کا آغاز/ اماراتی تاریخ کا سیاہ دن/ اماراتی حکام معاویہ اور یزید کے پیروکار
متحدہ عرب امارات کے سیاسی ، سماجی اور حقوقی حلقوں نے امارات اور اسرائیل کے درمیان براہ راست پرواز کی مخالفت اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان براہ راست پرواز کا دن امارات کی تاریخ کا سب سے سیاہ دن ہے۔
-
اسرائیل کی پہلی پرواز اسرائیلی وفد کو لیکر متحدہ عرب امارات پہنچ گئی
اسرائیل کی پہلا مسافر بردار طیارہ امریکی اور اسرائیلی وفد کو لے کر متحدہ عرب امارات پہنچ گيا ہے اسرائیلی طیارہ سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزر کر 3 گھنٹے 20 منٹ میں ابوظہبی پہنچا ہے۔
-
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی بائیکاٹ کی قانونی شق کو منسوخ کردیا
متحدہ عرب امارات نے یہودی ریاست کے ساتھ امن معاہدے کے بعد اسرائیل کے ساتھ تجارتی بائیکاٹ سے متعلق ملکی آئین کی قانونی شق کو منسوخ کردیا ہے۔
-
متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی وزرائے صحت کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو
متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی وزرائے صحت کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں صحت کے شعبہ میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا گيا ہے۔
-
متحدہ عرب امارات کے بعد دیگر عرب ممالک کے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے قوی امکان
امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے اسرائیل کے دورے کے دوران کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد دیگر عرب ممالک کے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے قوی امکانات ہیں۔
-
امریکی وزیر خارجہ آج اسرائیل اور امارات کا دورہ کریں گے
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی معاہدے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو آج دونوں ملک کے دورے پر تل ابیب پہنچیں گئے۔
-
مراکش کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کا اعلان
مراکش کے وزیر اعظم سعد الدین العثمانی نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی سخت اور بھرپور مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
-
اسرائیل علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے محرم الحرام کی پہلی شب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام نے ہمیں حریت اور آزادی کا درس دیا ہے ہم اس دور کے امریکی اور اسرائیلی یزیدوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
-
کئی عرب ممالک ، اسرائيل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے مختلف مراحل میں ہیں
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے انکشاف کیا ہے کہ کئي دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل سے سفارتی قائم کرنے کے مختلف مراحل میں ہیں۔
-
سعودی عرب سے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کی توقع ہے
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کی توقع ہے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی ڈیل میں سعودی عرب بھی شامل ہو جائے گا۔
-
امریکہ کا سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کا حکم
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے معاہدے کے بعد امریکہ نے اپنے قریبی اتحادی اور نوکر ملک سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
-
پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، اسرائیل کوتسلیم کرنے کے لیے میرا ضمیر کبھی راضی نہیں ہوگا کیوں کہ فلسطین کے معاملے پر ہمیں اللہ کو جواب دینا ہے۔
-
تیونس کی پارلیمنٹ نے امارات کے اقدام کو دنیائے اسلام کے خلاف گھناؤنی سازش قراردیدیا
تیونس کی پارلیمنٹ نے امارات کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے امارات کے اس مجرمانہ اقدام کو مسئلہ فلسطین اور دنیائے اسلام کے خلاف گہری اور گھناؤنی سازش قراردیا ہے۔
-
اسرائیل اور امارات مل کر خطے میں فلسطین اور یمن کی طرح امن پیدا کریں گے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اوراسرائیل مل کرخطےمیں امن کیلئےکام کریں گے اس وقت اسرائیل اور امارات دونوں فلسطین اور یمن میں بھیانک جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔
-
امارات کا حالیہ اقدام ، اسلام ، امت اسلامی اور فلسطینی اصولوں کے ساتھ تاریخي خیانت ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات کا حالیہ اقدام ، اسلام ، امت اسلامی اور فلسطینی اصولوں کے ساتھ بہت بڑی اور تاریخی خیانت ہے۔
-
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ ڈائریکٹ ٹیلیفون سروس کا آغاز کردیا
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے امن معاہدے کے بعد اب ڈائریکٹ ٹیلیفون سروس کا بھی آغاز کردیا ہے۔
-
سعودی عرب، بحرین اور عمان بھی اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں
اسرائیل کے انٹیلی جینس کے وزیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب، بحرین اور عمان بھی متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر چلنے اور اسرائیل کے ساتھ امارات جیسا معاہدہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
-
متحدہ عرب امارات کو فلسطینی عوام کی طرف سے بولنے کا کوئی حق نہیں ہے
فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے سفارتی تعلقات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے غداری کی ہے اور غداروں کو فلسطینی عوام کی طرف سے بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
-
اسرائیلی بمباری کے جواب میں غزہ سے یہودی بستیوں پر راکٹوں سے حملہ
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر بمباری کی جس کے جواب میں اسلامی مزآحمت نے یہودی بستیوں پر راکٹ داغے ہیں جن کے نتیجے میں پانچ صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔
-
امارات کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری کی مذمت / فلسطین حق و باطل کی پہچان کا معیار
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اسلام، مسلمانوں اور فلسطینیوں کے خلاف متحدہ عرب امارات کی غداری اور خیانت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے لباس میں چھپے ہوئے منافقوں کا چہرے نمایاں ہورہے ہیں۔
-
ایرانی صدر کا اسرائیل اور امارات کے درمیان معاہدے پر رد عمل
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسلام ، مسلمانوں اور فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت اور غداری کا ارتکاب کیا ہے۔
-
بحرین کی متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے پر مبارکباد
بحرین کے امریکہ نواز بادشاہ حمد بن آل خلیفہ نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کےساتھ معاہدہ کرنے پر مبارک باد پیش کی۔