-
ایرانی وزیر خارجہ اگلے ہفتے چین کا دورہ کریں گے
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ دوست ملک چین کے ساتھ مشاورت کے سلسلے میں جلد ہی بیجنگ کا دورہ کریں گے۔
-
ایران امریکہ مذاکرات ہفتے کو روم میں عمانی سفارتخانے میں ہوں گے
ایک امریکی نیوز سائٹ نے اطلاع دی کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کے روز اٹلی کے دارالحکومت روم میں عمانی سفارت خانے میں ہوگا۔
-
ایران، غزہ پر جارحیت، مغربی آذربائجان میں اسرائیل مخالف ریلی
غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی جارحیت کے خلاف ایرانی صوبے مغربی آذربائجان میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
-
ہم جنگ میں کامیاب ہوئے کیونکہ صیہونی رژیم اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکی، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ لبنانی مزاحمت نے بڑی قربانیاں دے کر اسرائیلی جارحیت کو روکا اور دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔
-
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ماسکو میں ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال
ماسکو میں ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
-
ترکی، فلسطین سے یکجہتی، KFC کا بائیکاٹ، تمام شاخیں بند
فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے تحت ترکی میں امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی KFC کی تمام شاخیں بند کردی گئی ہیں۔
-
اسرائیل دنیا میں بچوں کے قتل عام کا شرمناک ریکارڈ رکھتا ہے، ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پیغام میں لکھا کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی یومیہ تعداد اوسطاً 27 تک پہنچ گئی ہے۔
-
پیوٹن نے رہبر معظم انقلاب کے پیغام کا جواب دے دیا، کریملن
روسی صدارتی دفتر کے ترجمان نے کہا کہ صدر پیوٹن نے ایرانی سپریم لیڈر کے پیغام کا جواب اس ملک کے وزیر خارجہ کو پہنچا دیا۔
-
پہلی بار امریکی جہاز "ونسن" کو نشانہ بنایا + ویڈیو
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے صنعا میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار میزائل سے بن گورین ہوائی اڈے کے قریب ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا جب کہ بحیرہ احمر میں دو امریکی بحری جہازوں پر ہائبرڈ حملے کئے۔
-
صیہونی حکام کا ایران امریکہ مذاکرات سے قبل پیرس کا دورہ! امریکی ایلچی سے ملاقات
خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دو صیہونی عہداروں نے ایران امریکہ مذاکرات کے موقع پر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی سے ملاقات کے لیے پیرس کا دورہ کیا۔
-
فلسطینی مزاحمت کا اسرائیلی فوجیوں پر حملہ+ ویڈیو
فلسطینی مزاحمتی فورسز نے قابض اسرائیلی فوج اور ان کے ہتھیاروں کے گودام پر حملے کئے۔
-
ذلت کے آگے سر نہیں جھکائیں گے اور نہ ہی جنگ سے گھبراتے ہیں، ایرانی صدر
ایرانی صدر نے کہا: ہم کسی ذلت کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے اور نہ ہی جنگ سے خوف زدہ ہیں، ہم دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
-
ایران اور روس کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور ماسکو تہران کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں اور تہران ماسکو کو ایک اسٹریٹجک پارٹنر سمجھتا ہے۔
-
مذاکرات کے نتائج پر ضرورت سے زیادہ انحصار ملک کے لئے نقصان دہ ہے، امام جمعہ قم
ایرانی مذہبی شہر قم کے امام جمعہ نے کہا کہ جے سی پی او اے کے تجربے سے ثابت ہوا کہ مذاکرات کے نتائج پر ضرورت سے زیادہ انحصار ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔
-
عالمی توانائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر تہران کا دورہ کریں گے
ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ترجمان کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مزید بات چیت کے لیے آئندہ دو ہفتوں کے اندر تہران کا دورہ کریں گے۔
-
ہرمزگان میں یوم مسلح افواج کی مناسبت سے شاندار پریڈ کا اہتمام
ایران کے دیگر شہروں کی طرح ہرمزگان میں بھی یوم مسلح افواج کی ناسبت سے فوجی جوانوں نے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا۔
-
مذاکرات میں خدا کے علاوہ کسی پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ ہمیں مذاکرات میں خدا کے علاوہ کسی پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔
-
ایران اور روس کے تعلقات کسی بھی دور میں اتنے مضبوط اور دوستانہ نہیں رہے جتنے آج ہیں، عراقچی
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے تعلقات کسی بھی دور میں اتنے مضبوط اور دوستانہ نہیں رہے جتنے آج ہیں۔
-
اصفہان میں مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے شاندار پریڈ کا اہتمام
اصفہان میں مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔
-
ایران میں یوم مسلح افواج، ایران کی دفاعی صلاحیت و اقتدار کا مظاہرہ
آج ایران میں یوم مسلح افواج منایا جا رہا ہے اس مناسبت سے مرکزی تقریب بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کے مرقد پر منعقد ہوئی تقریب کا آغاز صدر مملکت کے خطاب سے ہوا جس کے بعد فوجی دستوں نے پریڈ انجام دی۔ اس موقع پر ایران کے عسکری و سیاسی حکام بھی موجود تھے۔
-
دشمن اپنی دھمکی پر عمل کرے تو ہم بھی اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنائیں گے، کمانڈر بری فوج
ایرانی بری فوج کے اعلی کمانڈر نے مسلح افواج کے قومی دن کے موقع پر انتباہ کیا ہے کہ دشمن کی جانب سے دھمکیوں کو عملی کرنے کی صورت میں ہم بھی عملی طور پر جوابی اقدام کریں گے۔
-
ایرانی سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد گروہ جیش الظلم کا اہم کمانڈر ہلاک، متعدد گرفتار
ایرانی سیکورٹی فورسز نے سیستان و بلوچستان میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم جیش الظلم کے ایک کمانڈر کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کیا ہے۔
-
شام میں اقلیتوں اور مذہبی مقدسات کا تحفظ یقینی بنایا جائے، عراقی وزیراعظم کا الجولانی سے مطالبہ
عراقی وزیر اعظم نے تحریر الشام کے سربراہ الجولانی سے ملاقات کے دوران شام میں اقلیتوں اور مذہبی مقدسات کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا۔
-
سعودی سابق بادشاہ کے بارے میں رہبر انقلاب نے وزیر دفاع سے کیا کہا؟
آیت اللہ العظمی خامنہای نے کہا کہ کچھ سال قبل اسی جگہ سابق سعودی بادشاہ عبداللہ بن عبد العزیز بیٹھے تھے اس وقت میں نے ان سے کہا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ گہری روابط ہمارے لیے فائدے مند ہوں گے۔
-
تہران میں مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے شاندار پریڈ
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔
-
قزوین میں یوم مسلح افواج کی مناسبت سے شاندار پریڈ کا اہتمام
ایران کے دیگر شہروں کی طرح قزوین میں بھی یوم مسلح افواج کی مناسبت سے فوجی جوانوں نے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا۔
-
مسلح افوج نے ہر موقع پر دشمن کی نیندیں حرام کردیں، صدر پزشکیان کا مسلح افواج کے قومی دن پر خطاب
ایرانی صدر پزشکیان نے یوم مسلح افواج کے موقع پر کہا ہے کہ مسلح افواج نے ہر انقلاب اسلامی سے پہلے اور بعد میں ہر مرحلے پر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔
-
یومِ مسلح افواج کی تقریب میں غیر ملکی سفیروں اور فوجی کمانڈروں کی شرکت
ایرانی مسلح افواج کے یومِ پریڈ کی تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں اور فوجی کمانڈروں نے شرکت کی۔
-
یوم مسلح افواج، خلیج فارس میں ایرانی بحریہ کی شاندار پیریڈ
اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افوج نے یوم مسلح افوج کی مناسبت سے خلیج فارس کے پانیوں میں ایک شاندار بحری پریڈ کا انعقاد کیا۔ واضح رہے کہ ایران میں ہر سال 18 اپریل کو امام خمینی کے حکم کے مطابق مسلح افواج کا قومی دن منایا جاتا ہے۔
-
ہمدان میں فوج کے جوانوں کی شاندار پریڈ
ایران کے دیگر شہروں کی طرح صوبہ ہمدان میں بھی یوم مسلح افواج کی مناسبت سے فوجی جوانوں نے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا۔