-
ٹرمپ ایک مجرم اور فضول گوئی کا عادی شخص ہے، عبدالمک الحوثی
یمن کی انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ ٹرمپ ایک مجرم اور فضول گوئی کا عادی شخص ہے۔
-
کسی ملک کو ایران اور یمن کے تعلقات پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، ایرانی سفیر
صنعا میں ایران کے سفیر نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو یمن کے ساتھ ایران کے تعلقات پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
-
ایران بھر سے لاکھوں عاشقان امام مہدی ع کا قم میں اجتماع
ویسے تو اسلامی جمہوریہ ایران میں امام مہدی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ہر سو جشن کا سماں ہے۔ تاہم مذہبی شہر قم میں اس پرمسرت دن یعنی پندرہ شعبان کی تقریبات قدرے منفرد اور ایمان افروز ہیں۔ کیونکہ ایران بھر سے عاشقان مہدی ع اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔
-
ایران: زائرین رات گئے مسجد جمکران کی طرف پیادہ روی کرتے ہوئے
پندرہ شعبان کے اعمال میں شرکت کے لیے ہزاروں زائرین یخ بستہ زمستانی رات کے پچھلے پہر بھی مسجد جمکران کی طرف رواں دواں ہیں۔
-
مغربی کنارے میں صیہونی فوج کے خلاف آپریشن، فلسطینی نوجوان شہید
مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینی نوجوان قابض صیہونی فوج پر حملے کے دوران شہید ہوگیا۔
-
جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہیں/ جبری بے دخلی ہرگز قبول نہیں کریں گے، حماس
فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پٹی کے باشندے جبری بے دخلی کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
-
اگر دشمن ایران کی 100 ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنائے تو ہمارے ماہرین 1000 تنصیبات بنائیں گے، پزشکیان
ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ اگر دشمن ایران کی 100 جوہری تنصیبات کو نشانہ بناتا ہے تو ملکی ماہرین فوری طور پر 1000 نئی جوہری تنصیبات تعمیر کر لیں گے۔
-
ایران خطے کے جغرافیائی استحکام سے متعلق اپنے اصولی موقف پر قائم ہے، نائب وزیر خارجہ
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے آرمینیا کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران خطے کی جغرافیائی سیاست کے استحکام کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔
-
پیجر دھماکوں میں معذور ہونے والے حزب اللہ کے مجاہد کی تہران میں شادی کی تقریب
پیجر دھماکوں میں معذور ہونے والے حزب اللہ کے مجاہد شادی تہران میں ہوئی۔ شادی کی تقریب میں شہداء کے لواحقین کے علاوہ مقاومت سے عقیدت رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
لبنانی دوشیزہ کی پیجر حملے میں معذور ہونے والے حزب اللہ کے مجاہد سے شادی، تہران میں تقریب
لبنانی دوشیزہ نے صہیونی حکومت کے بزدلانہ پیجر حملے میں معذور ہونے والے حزب اللہ کے زخمی مجاہد سے شادی کا وعدہ پورا کیا۔
-
ایران دشمن کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گا، جنرل وحیدی
ایران کی ائیر فورس کے سینئر کمانڈر نے خبردار کیا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
-
طالبان کی وزارت شہری ترقیات کے دفتر پر خودکش حملہ؛ 1 جاں بحق؛ 5 زخمی
افغانستان میں طالبان کی وزارت اربن ڈیولپمنٹ کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔
-
ہفتہ سربازان گمنام امان زمان (ع)، ایرانی آرمی چیف کی مبارک باد
ایرانی آرمی چیف نے ہفتہ سربازان گمنام امام زمان علیہ السلام کے موقع پر امام زمان کے گمنام سپاہیوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
-
شام میں آزادانہ انتخابات کے ذریعے جامع حکومت تشکیل دی جائے، ایران
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ شام میں آزادانہ انتخابات کے ذریعے ایسی حکومت تشکیل دی جائے جس میں تمام اقوام کی نمائندگی ہو۔
-
فلسطین برائے فروخت نہیں
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد جو ذلت اور رسوائی امریکی و صیہونی حکام کو اٹھانا پڑ رہی ہے، اس کی پردہ پوشی کی جائے اور ایک ایسی چال کے ذریعے خود کو دنیا کے سامنے طاقتور بنا کر پیش کیا جائے، تاکہ دنیا میں ختم ہوتا ہوا امریکی بھرم باقی رہ جائے۔
-
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کا دورہ پاکستان
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
-
اسرائیل حماس کے آگے جھکنے پر مجبور/ غزہ میں 801 امدادی ٹرک داخل
صہیونی حکومت نے حماس کے مطالبات کے آگے جھکتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت غزہ میں مزید امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔
-
امریکی دباؤ مسترد، ہفتے کے روز تمام صہیونی یرغمالی آزاد نہیں ہوں گے، حماس
حماس نے صہیونی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کی ڈیڈلائن مسترد کرتے ہوئے تمام یرغمالیوں کو آزاد کرنے سے انکار کیا ہے۔
-
اسرائیلی رژیم مغربی کنارے کا نام تبدیل کرنے کے درپے، کنیسٹ میں بل پیش کر دیا!
اسرائیلی کنیسٹ نے سمچا روتھمین کے تجویز کردہ ایک بل کی ابتدائی منظوری دی ہے جس میں صیہونی سرکاری دستاویزات میں "مغربی کنارے" کو "یہودا اور سامریہ" سے تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔"
-
شب برائت کی تقریبات، مسجد جمکران میں 10 ہزار افراد زائرین کی خدمت رسانی کے لئے مامور
نیمہ شعبان کے جشن اور تقریبات میں 10 ہزار خدام اور 900 خصوصی خدمت کار مختلف شعبوں میں مسجد مقدس جمکران کے زائرین کو خدمات فراہم کریں گے۔
-
پابندیوں کے خاتمے کے لیے سفارتی حل تلاش کرنے کا عزم/دباؤ کے تحت مذاکرات قبول نہیں، ایران
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے اقدامات کے جواب میں کہا ہے کہ دباو کے تحت ایران کو مذاکرات پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، ہر مسئلے کا سفارتی حل نکالنے پر کوشش مرکوز ہوگی۔