-
عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔
-
فرانس میں سیاحوں کا طیارہ گرنے سے 5 افراد ہلاک
فرانس کے پہاڑوں میں سیاحوں کا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگيا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 سیاح ہلاک ہوگئے۔
-
بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی
بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔
-
تہران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے صیاد خدائی درجہ شہادت پر فائز ہوگئے
تہران میں مجاہدین اسلام روڈ پر آج سہ پہر کو موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے صیاد خدائی درجہ شہادت پر فائز ہوگئے شہید خدائی کا تعلق مدافعین حرم سے بتایا جاتا ہے۔
-
فلسطینیوں کی نبرد اور مزاحمت کا سلسلہ اسرائیلی حکومت کے اندر تک پہنچ چکا ہے
فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نبرد اور مزاحمت کا سلسلہ اسرائیلی حکومت کے اندر تک پہنچ چکا ہے۔
-
فلسطینی طالب علم کا امریکی وزير خارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکار
امریکہ کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب میں ایک فلسطینی طالب علم نے فلسطینی پرچم تھامے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔
-
صوبہ ہمدان میں گل محمدی جمع کرنے کی فصل کا آغاز
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ ہمدان کے ضلع بہار میں گل محمدی جمع کرنے کی فصل کا آغازہوگيا ہے۔
-
ترکی میں طالبان مخالف افغان رہنماؤں کا اعلی اجلاس / قومی مزاحمتی کونسل کی تشکیل
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سابق افغان نائب صدر اور اہم جنگجو کمانڈر رشید دوستم کی میزبانی میں ہونے والے ایک اجلاس میں جلاوطن 40 افغان رہنماؤں نے طالبان کے خلاف اعلی قومی مزاحمتی کونسل بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
-
عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرانے کی مہم میں ٹرمپ کے ساتھ تھا
پاکستان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفارتی سطح پر اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لیے عرب ممالک کو آمادہ کیا، اس مہم میں عمران خان ٹرمپ کے ساتھ تھا۔
-
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپ جنین میں غاصب اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان امجد فائز کو شہید کردیا جب کہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہے۔
-
پاکستانی وزیر خارجہ کی چین کے وزير خارجہ سے ملاقات
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں انھوں نے چين کے وزير خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
ایرانی صدر کا دورہ مسقط دونوں ملکوں کے درمیان اچھی ہمسائیگی کا مظہر ہے
عمان کے شاہی محل نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے پیر کے دن مسقط کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان اچھی ہمسائیگی اور بہترین تعلقات کا مظہر قرار دیا ہے۔