ايران كے وزيرخارجہ ڈاكٹر كمال خرازي نے آج مكسيكو سٹي ميں اپنے ہم منصب "لوئيز ارنستو دربز" سے ملاقات اور گفتگو كي انہوں نے اس ملاقات ميں كہا كہ ايران كا ايٹمي پروگرام آئي اے اي اے كي نگراني ميں جاري ہے اور ايران ان ملكوں ميں سے ہے جو مشرق وسطي كو ايٹمي ہتھياروں سے عاري ديكھنا چاہتے ہيں

                          

خبر گزاري مہر نے وزارت خارجہ كے مطبوعاتي ادارے سے نقل كرتے ہرئے كہا ہے كہ  ڈاكٹر خرازي نے اسي طرح عراق ميں انتخابات كے انعقاد اور عوامي حكومت كي تشكيل پر زور ديا انہوں نے كہا ايران عراقي عوام كے مسائل حل كرنے پر تاكيد كرتا ہے اور اس سلسلے ميں عراقي عوام كي مدد كرے گا

 

News Code 91383

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =