سابق عراقي صدر صدام حسين كو قانوني طور پر نئ عراقي حكومت كے حوالے كر ديا گيا ہے ليكن عراق كے سابق صدر اس وقت تك امريكي تحويل ميں رہيں گے جب تك كہ عراقي پوليس ان كے ليے مناسب حفاظتي اقدامات والي جيل نہيں بنا ليتي

خبر گزاري مہر نے خبر دي كہ جناب سالم چلبي نے اس خبر خبر پر خوش حالي كا اظہار كيا

موصولہ اطلاعات كے مطابق انہيں اور ان كي حكومت كے گيارہ دوسرے سينيئر اراكين كو جمعرات كو عدالت ميں پيش كيا جائے گا

صدام حسين كے خلاف درج كيے گئے 12 مقدمات ميں جنگي اور انسانيت كے خلاف جرائم شامل ہيں اگر ان پر يہ الزامات ثابت ہوگئے تو انہيں سزائے موت بھي ہو سكتي ہے

دوسرے گيارہ افراد ميں عراق كے نائب وزيرِ اعظم طارق عزيز بھي شامل ہيں

عراق كے نئے وزير اعظم اياد علاوي نے كہا كہ سابق صدر كے مقدمے كي منصفانہ سنوائي ہوگي اور ان كے ساتھ اس طرح كا سلوك نہيں ہوگا جو ان كے دور ميں عراقي عوام كے ساتھ ہوا كرتا تھا

News Code 91373

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =