رہبر انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي (مدظلہ العالي) نے اٹھائيس جون سن انيس سو اكياسي كو اسلامي جمہوري نظام كے متعدد حكام كي شہادت كو ملت ايران اور اسلامي انقلاب كي مظلوميت كي سند بتايا ہے

حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي (مدظلہ العالي) نے آج تہران ميں عدليہ كے اعلي حكام اور اٹھائيس جون كے سانحہ كے شہداء كے لواحقين سے ملاقات ميں فرمايا دہشت گردوں كے ہاتھوں ايران كے اسلامي نظام كے حكام كي مظلومانہ شہادت ايراني عوام كي مظلوميت كي سند ہے اور يہ ايران كے اسلامي نظام كے استحكام كو ثابت كرنے والي ہے  كيونكہ اس دہشت گردانہ كاروائي كے ذمہ داروں كو اس وقت دہشت گردي كے خلاف نام نہاد جنگ كرنے والوں كي بھرپور حمايت حاصل ہے اور ان كا ساتھ دے رہے ہيں

رہبر انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں فرمايا استبدادي اور ظاہري طور پر ڈيموكريسي كي حامي حكومتوں كے برخلاف، ايران كے اسلامي نظام ميں عوام ہي صاحب اختيار ہيں اور عدليہ ايك ايسا طاقتور بازو ہے كہ جسے چاہئے انصاف كي راہ ميں حائل ہر قسم كي ركاوٹوں كا پوري قوت سے مقابلہ كرے اور انصاف قائم كرے

 

 

News Code 90403

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =