زیمبابوے میں ہیضے کی وباء سے130 افراد ہلاک

زیمبابوے میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑنے سے ایک ہفتے کے دوران 130 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ زیمبابوے میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑنے سے ایک ہفتے کے دوران 130 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ زیمبابوے کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں متعدد افراد کا تعلق دارالحکومت ہرارے سے بتایا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیضے کی وباء پر کنٹرول کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں طبی امداد کیلئے میڈیکل ٹیمیں روانہ کی جا رہی ہیں۔ ادھر ہیضے سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ حکومت نے ان علاقوں میں پینے کا صاف پانی بھجوا دیا ہے ۔

 

News Code 779196

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =