روس کا پارلیمانی

روس کا پارلیمانی وفد تہران پہنچ گیا ہے

خبر آئی ڈی: 2717195 -
ایران اور روس کے دوستی گروپ کے سربراہ نے روس کے ایک اعلی پارلیمانی وفد کے تہران پہنچنے کی خبر دی ہے یہ وفد پارلیمانی روابط اور اقتصادی تعاون کو فرغ دینے کے سلسلے میں ایرانی پارلیمان کے نمائندوں اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ مذاکرات کرےگا

ایران کی قومی سلامتی کمیشن اور خارجہ پالیسی کے رکن اور ایران و روس کے دوستی گروپ کے سربراہ کاظم جلالی نے مہرخبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کا ایک اعلی پارلیمانی وفد  تہران پہنچ گيا ہے یہ وفد پارلیمانی روابط اور اقتصادی تعاون کو فرغ دینے کے سلسلے میں ایرانی پارلیمان کے نمائندوں اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ مذاکرات کرےگا انھوں نے کہا کہ ایران کی قومی سلامتی کمیشن اور پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کے سربراہ علاءالدین بروجردی کی دعوت پر یہ وفد تہران آیا ہے انھوں نے کہا کہ روس کے بین الاقوامی امور کے کمیشن کے سربراہ  کی قیادت میں روسی ڈوما کے بعض ارکان اس وفد میں شامل ہیں انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانی روابط دونوں حکومتوں کو مزید قریب لانے میں مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں

تبصرہ ارسال

5 + 13 =