صدر نے ايران كي ايٹمي مذاكراتي ٹيم كي كوششوں كو قومي افتخار سے تعبير كيا ہے // آپكي تدبير اور كوششوں كے نتيجے ميں ملك كئي بحرانوں سے امن و سلامتي كے ساتھ عبور كرگيا

جمہوري اسلامي ايران كے صدر سيد محمد خاتمي نے ايٹمي معاملے پر مذاكرات كرنے والي ايراني ٹيم كي كوششوں كو سراہتے ہوئے انكا شكريہ ادا كيا ہے

مہر خبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق صدر سيمد محمد خاتمي نے ايران كي اعلي سكيورٹي كونسل كے سكريٹري كي رپورٹ كے جواب ميں ايران كي مذاكراتي ٹيم كي كشوشوں كي تعريف كي ہے اور كہا كہ آپكي تدبير اور كوششوں كے نتيجے ميں ملك كئي بحرانوں سے امن و سلامتي كے ساتھ عبور كرگيا صدر نے ايران كي ايٹمي مذاكراتي ٹيم كي كوششوں كو قومي افتخار سے تعبير كيا اوركہا كہ يورپ ايران كو پرامن ايٹمي ٹيكنالوجي سے محروم كرنے كي كوششوں ميں مصروف ہے جو ايران كے لئے ہر گز قابل قبول نہيں ہے انھوں نے كہا كہ ايران كي آئندہ بر سر اقتدار آنے والي حكومت بھي قومي مفادات كے تحفظ كے اصول پر گامزن رہے گي

News Code 212909

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =