لندن حملوں كي تحقيقات كے سلسلے ميں مزيد چھ مشتبہ افراد كو گرفتار كياگيا ہے

لندن كے جنوب ميں دو كارروائيوں كے دوران پوليس نےلندن بم حملوں كے سلسلے ميں مزيد چھ مشتبہ افراد كو گرفتار كيا ہے

مہر خبررساں ايجنسي رائٹرز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لندن كے جنوب ميں دو كارروائيوں كے دوران پوليس لندن بم حملوں كے سلسلے ميںنے مزيد چھ مشتبہ افراد كو گرفتار كيا ہے

 پوليس كے مطابق ان مشتبہ افراد كو سسيكس ميں دو رہائشي عمارتوں پر چھاپوں كے دوران گرفتار كيا گياان گرفتاريوں كے بعد پوليس حراست ميں موجود افراد كي تعداد سترہ ہو گئي ہے ان ميں وہ اكيس جولائي كو لندن ميں ناكام بم حملوں كے تين مركزي ملزمان بھي شامل ہيں جن كو گزشتہ ہفتے گرفتار كيا گيا تھا لندن پوليس كے مطابق اكيس جولائي كے ناكام بم حملوں كي تحقيقات كا سلسلہ جاري رہے گا پوليس لندن ميں زير حراست مركزي ملزموں سے ہونے والي تفتيش كے بارے ميں بہت كم تفصيلات جاري كر رہي ہے

News Code 212899

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =