مجمع تشخيص مصلحت نظام نے صدر خاتمي كي خدمات پر شكريہ ادا كيا ہے

مجمع تشخيص مصلحت نظام نے اپنے آج كے اجلاس كے اختتام پر صدر خاتمي كي آٹھ سالہ خدمات اور زحمات پر انكا شكريہ ادا كيا ہے

مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كے مطابق مجمع تشخيص مصلحت نظام كے سربراہ آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني نے آٹھ سال ميں ملك كي سياسي ، اقتصادي ،ثقافتي اور بين الاقوامي روابط ميں ترقي اور پيشرفت پر صدر خاتمي كي بے لوث خدمات اور زحمات پر ان كا شكريہ ادا كيا ہے ہاشمي نے ملك كے چوتھے اور بيس سالہ پروگرام كي تدوين ميں صدر خاتمي كے تعاون اور ان كے اقدامات كي تعريف كي صدر خاتمي نے بھي مجمع كے تعاون پر ان كا تہہ دل سے شكريہ ادا كيا اجلاس كے اختتام پر مجمع كے سربراہ نے قرآن مجيد كا ايك نفيس نسخہ صدر كو پيش كيا

News Code 212427

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =