لندن پوليس كي كارروائي چار افراد كي گرفتاري كے بعد بھي جاري ہے

لندن پوليس اكيس جولائي كے ناكام بم حملوں ميں مطلوب چاروں افراد كو گرفتاركرنے كے بعد بھي اپني كارروائي جاري ركھے ہوئے ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جمعہ كي رات كو پوليس نے جنوبي لندن كے اولڈ كينٹ روڈ كے علاقے ميں چھاپہ مارا اور لندن اور روم ہونے والي تين گرفتاريوں كے بعد اكيس جولائي كو لندن ميں ناكام حملوں ميں مطلوب تمام افراد پوليس كي گرفت ميں آ گئے ہيں

پوليس كو اميد ہے كہ گرفتار لوگوں سے لندن بم حملوں كي منصوبہ بندي كرنے اور ان كو تربيت دينے والوں كے بارے ميں مفيد معلومات فراہم ہوسكتي ہيں پوليس نے جعمہ كونارتھ كنزنگٹن كے علاقے سے مختار سعيد ابراہيم اور رمزي محمد كو گرفتار كيا تھا ادھر پوليس نے بدھ كوبرمنگھم سے ايك مطلوب شخص ياسين حسن عمر كو گرفتار كيا تھا اكيس جولائي كے ناكام بم حملوں ميں مطلوب چار ميں سے تين شخص افريقي نژاد برطانوي مسلمان ہيں البتہ محمد رمزي كے بارے ميں زيادہ معلومات سامنے نہيں آئي ہيں جمعہ كو ہي روم ميں تيسرے مطلوب شخص عثمان حسين كو گرفتار كر ليا گيا برطانيہ كي حكومت عثمان حسين كو برطانيہ لانے كي كوشش كر رہي ہے

 

News Code 212401

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =