پاكستان كے ديني مدرسوں ميں پڑھنے والے تمام غير ملكي طالبعلموں كو ملك سے نكال ديا جائے گا

پاكستان كے صدر جنرل پرويز مشرف نے كہا ہے كہ پاكستان كے ديني مدرسوں ميں پڑھنے والے تمام غير ملكي طالبعلموں كو ملك سے نكال ديا جائے گا

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ  صدر جنرل پرويز مشرف نے كہا ہے كہ پاكستان كے مدرسوں ميں پڑھنے والے تمام غير ملكي طالبعلموں كو ملك سے نكال ديا جائے گا انہوں نے ان غير ملكيوں كي تعداد 1400 بتائي ہے اس كے علاوہ صدر كا كہنا ہے كہ تمام مدارس كي رجسٹريشن كي جائے گي اور جو مدرسہ رجسٹريشن نہيں كرائے گا اس كے خلاف كارروائي كي جائے گيجنرل پرويز مشرف نے ہوئے كہا كہ ان كي حكومت گذشتہ ہفتے ملك ميں كالعدم مذہبي تنظيموں كے خلاف آپريشن ميں سنجيدہ ہے اور قانون نافذ كرنے والے اداروں كو ہدايات جاري كي گئي ہيں كہ وہ ان تنظيموں كے اہم لوگوں كو پكڑيں نہ كے عام كاركنوں كو,

جنرل مشرف نے كہا ہے كہ تمام ممالك كو آپس ميں انٹيليجنس معلومات كا تبادلہ كرنا چاہيے تاكہ دنيا بھر ميں كہيں بھي دہشت گرد كارروائي كو روكا جا سكےانہوں نے كہا كہ پاكستان ميں القاعدہ كي مركزي طاقت كو ختم كر ديا ہے اور ابو فراج سے امريكي انٹيليجنس حكام كي تفتيش كے بعد پتہ چلا ہے كہ ابو فراج كو القاعدہ كي مركزي قيادت سے رابطے ميں دو سے تين مہينے كا وقت لگتا تھا ابو فراج اللبي كو پاكستان نے گرفتار كرنے كے بعد تفتيش كے ل? امريكي ايجنسيوں كے حوالے كرديا تھا انھوں نے كہا كہ القاعدہ كي دہشت گرد تنظيم پاكستان ميں اب اتني قوي نہيں ہے كہ وہ يہاں سے لندن اور شرم الشيخ ميں بم دھماكے كراسكے اھوں نے كہا كہ پاكستاني عوام مذہبي ضرور ہيں ليكن اعتدال پسند بھي ہيں ايك چھوٹا سا گروہ سپاہ ، لشكر اور جيش كے نام پر كارروائياں كرتا ہے پاكستاني صدردہشت گردي كا مقابلہ كرنے كے لئے امريكہ كے قريبي اتحادي ہيں

 

News Code 212017

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =