ايك امريكي عدالت نے ايك يمني عالم كو 75 سال جيل كي سزا سنائي ہے

ايك امريكي عدالت نے حزب اصلاح يمن كے ايك عالم شيخ محمد علي حسن كوالقاعدہ اور فلسطيني تحريك حماس كي حمايت كے جرم ميں 75 سال جيل اور ايك ملين اور 250 ہزار ڈالركي سزا سنائي ہے

 

                                                     

مہر خبررساں ايجنسي نے اخبار الشرق الاوسط كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايك امريكي جج نے حزب اصلاح يمن كے ايك عالم شيخ محمد علي حسن كوالقاعدہ اور فلسطيني تحريك حماس كي حمايت كے جرم ميں 75 سال جيل اور ايك ملين اور 250 ہزار ڈالركي سزا سنائي ہے اس يمني عالم دين كا كہنا ہے كہ اس نے امريكہ كے خلاف كچھ نہيں كيا ہے اور نہ ہي فلسطيني تنظيم حماس كي حمايت كي ہے ليكن جج نے ايسي ويڈيو فيلم پيش كي جس ميں اسے القاعدہ اور حماس كي مالي اور اسلحہ كي مدد كرتے دكھايا گيا ہے شيخ حسن كے وكيل ويليم نے كہا ہے كہ يمن ميں حماس كي حمايت كرنا جرم نہيں ہے اس نے اپنے موكل كے خلاف جاري ہونے والے حكم كو ظالمانہ اور غير منصفانہ قرار ديا 

شيخ محمد علي حسن كو جرمن پوليس نے 2003 ميں گرفتار كركے امريكہ كے حوالے كيا تھا 

 

News Code 212016

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =