ہندوستان كے زيرانتظام كشمير ميں پانچ كشميري پنڈت ہلاك

ہندوستان كے زيرانتظام كشمير ميں انتہا پسندوں نے پانچ كشميري پنڈتوں كو ہلاك كرديا ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے كشميرذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كشمير پوليس كے مطابق راجوري ضلع كے دوردراز پہاڑي علاقے ميں يہ واقعہ پيش آيا ہے اور ابھي اسكي تفصيلات كا انتظار ہے

پوليس ذرائع نے بتايا ہے كہ جمعرات كي شب كو بعض انتہا پسندوں نے دھوب علاقے ميں چھاپا مارا تھا انہوں نے سبھي كو لائن ميں كھڑاكيا اور پھرہندوؤں كو علحيدہ كركے تھوڑي دور لےجاكر انكي گردنوں كو كاٹ ديا گيا مرنے والے چاليس اور ساٹھ برس كے لوگ ہيں

اطلاعات كے مطابق حالات كا جائزہ لينے كے ليے بعض سينئر پوليس اہلكار جا? وقوعہ پر پہنچ گئے ہيں اس واقعہ كي ابھي تك كسي بھي گروپ نے ذمہ داري قبول نہيں كي ہے

 

News Code 212005

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =