عراق ميں الجزائر كے دو سفارتكاروں كے سر قلم كردئيے گئے ہيں

القاعدہ دہشت گرد گروہ نے عراق ميں الجزائر كے دو سفارتكاروں كےسر قلم كردينے كي خبردي ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے العربيہ ٹي وي كے حوالے سے خبردي ہے كہ القاعدہ دہشت گرد گروہ نےالجزائر كے اغواء كئے گئےدو سفارتكاروں كو ہلاك كرديا ہے  العربيہ كي اس رپورٹ كے مطابق گذشتہ جمعرات كو القاعدہ نے ان دو سفارتكاروں كو اغواء كيا تھا اور آج ان كو ہلاك كرديا ہے  كل الجزائر كے وزير خارجہ نے كہا تھا كہ وہ ان دو سفارتكاروں كو آزاد كرانے كي اپني تمام كوششيں  كام ميں لائيں گے القاعدہ كے گروہ كے رہنما ابو مصعب زرقاوي نے ان كے اغواء كرنے كي ذمہ داري قبول كي تھي اس سے قبل مصري سفير كا القاعدہ نے سر قلم كرديا تھا جسكي عالمي پيمانے پر شديد مذمت كي گئي تھي مبصرين كا خيال ہے كہ القاعدہ دہشت گرد گروہ كا اسلام سے كوئي تعلق نہيں ہے اور اس كے وحشيانہ اعمال كي اسلام ميں كوئي جگہ نہيں ہے يہ امريكي پروردہ گروہ ہے جس كے ذريعہ امريكہ اسلام كو بدنام كرنے كي مذموم كوشش كررہا ہے كيونكہ اس گروہ كا باوا آدم امريكہ ہي تو ہے صرف وہابي اور سلفي مولوي اس دہشت گرد گروہ كي حمايت كررہے ہيں

News Code 211604

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =