امريكہ آئندہ ايك سال ميں عراق ميں اپني فوجوں ميں كمي كرنا شروع كرے گا

امريكہ كے ايك اعلي كمانڈر نے آج اعلان كيا ہے كہ واشنگٹن آئندہ ايك سال ميں عراق ميں اپني فوجوں ميں كمي كرنا شروع كرے گا

مہر خبررساں ايجنسي نے رائٹرز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكي فوج كے ايك اعلي كمانڈر جنرل جارج كيسي نے امريكي وزير دفاع ڈونالڈرامسفيلڈ كے ساتھ ايك مشتركہ اجلاس ميں كہا ہے كہ اگر عراق ميں سياسي پروگرام مثبت طور پر انجام پذير ہوجائے اور عراقي فوجيوں كي انتظامي صلاحيتوں ميں اسي طرح اضافہ ہوتا رہے تو ہم عراق ميں بنيادي قانون كے تارے ميں عام رائے شماري اور دسمبر ميں صدارتي انتخابات كے بعد اپني فوجوں ميں كمي لانا شروع كرديں گے امريكي وزير دفاع آج اچانك عراق كے دورے پر پہنچے ہيں امريكہ نے عراق سے اپني فوجوں كے انخلاء كا كوئي خاص ٹائم ٹيبل طے نہيں كيا ہے

عراقي وزير اعظم ابراہيم جعفري نے بھي آج امريكي وزير دفاع سے ملاقات كے دوران امريكي فوجوں كے عراق سے نكلنے كا مطالبہ كيا ہے

 

News Code 211602

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =