عراق كے وزيراعظم ابراہيم جعفري نےكہا ہے كہ عراقي سكيورٹي كي بہتر كاركردگي كے بعد امريكہ كي موجودگي عراق ميں بے معني ہے

عراق كے وزيراعظم ابراہيم جعفري نے امريكہ سے كہا ہے كہ وہ اپني فوج كوجلدي عراق سے واپس بلالے اس لئے كہ عراقي سكيورٹي كے فعال ہونے كے بعد امريكہ كا حضور عراق ميں بے معني ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے كويتي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كے وزيراعظم ابراہيم جعفري نے امريكي وزيرِدفاع ڈونلڈ رمز فيلڈ كے ہمراہ ايك مشتركہ پريس كانفرنس ميں امريكہ سے كہا ہے كہ وہ اپني فوج كو جلد عراق سے نكال لے عراقي  وزيراعظم نے اتحادي فو ج كے عراق چھوڑنے كي كوئي حتمي تاريخ نہيں دي ہے انھوں نے كہا كہ اتحادي فوجوں كو عراق كے بعض شہروں كا كنٹرول عراقيوں كے حوالے كرناچاہيےتاكہ اتحادي فوجوں كے انخلاء كے مقدمات آہستہ آہستہ فراہم ہونا شروع ہوجائيں 

عراقي وزيراعظم نے امريكہ سے كہا كہ وہ عراقي فورسز كو تربيت دے كر كنٹرول ان كے حوالے كردے

عراق كے وزيراعظم نے كہا كہ امريكي فوجوں كا انخلاء عراقي حكومت كے علم ميں ہونا چاہيے امريكي وزير دفاع ڈونلڈ رمز فيلڈ نےعراقيوں پر زور ديا ہے كہ وہ اپنا آئين مقررہ وقت ميں تيار كر ليں

امريكي وزير دفاع اچانك اور غير طے شدہ دورے پر عراق پہنچ ہيں اس سے قبل وہ تاجيكستان كے دورے پر تھے

رمز فيلڈ نے آئين تيار كرنے والي كميٹي سے كہا كہ وہ پندرہ اگست كي مقررہ تاريخ تك آئين كي تياري كا كام پورا كر ليں ان كا كہنا تھا كہ اس كام كو مكمل كرنے كا وقت آ پہنچا ہے

 

News Code 211579

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =