ہندوستان كي رياست مہاراشٹرميں شديد بارشوں كي وجہ سے ايك سو افراد ہلاك ہوگئے ہيں

ہندوستان كي رياست مہاراشٹرميں گزشتہ دو روز سے جاري شديد بارشوں كے نتيجے ميں ايك سو كے قريب افراد ہلاك ہو گئے ہيں

مہر خبررساں ايجنسي نے ہندوستاني ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہندوستان كي رياست مہاراشٹرميں شديد بارشوں كي وجہ سے ايك سو افراد ہلاك ہوگئے ہيں

مہاراشٹركے وزيراعلي ولاس راؤ ديش كا كہنا ہے كہ اتوار سے اب تك 99 افراد كے ڈوبنے يا ہلاك ہونے كي تصديق ہو چكي ہے ان كا كہنا تھا كہ آج تك ہندوستان ميں ايك دن ميں كبھي اتني بارش نہيں ہوئي تيز بارش كے سبب ممبئي ائرپورٹ پر آنے جانے والي تمام مقامي اور بين الاقوامي پروازيں دوسرے دن بھي منسوخ كر دي گئي ہيں رن وے پر پاني كھڑا ہوگيا ہے اور ہوائي اڈے پر كام كرنے والا عملہ بھي كام پر نہيں پہنچا ہے ريل كي پٹڑياں پوري طرح پاني ميں ڈوب جانے كے بعد ممبئي كي لوكل ٹرين سروس بھي بند ہے بارش سے عام زندگي بري طرح متاثر ہوئي ہے? كئي علاقوں ميں بجلي فراہم كرنے والي پرائيوٹ كمپنيوں نے بجلي كي سپلائي بند كر دي ہے اور شہر كي ٹيليفون سروس بھي بارش سے متاثر ہوئي ہے وزير اعلي نے رياست ميں عام تعطيل كا اعلان كر ديا ہے اور سكول اور دفاتر بند كر ديے گئے ہيں ان كے مطابق ان بارشوں سے مہاراشٹرا كو اندازا ايك سو دس ملين ڈالر كا نقصان پہنچا ہے

 

News Code 211571

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =