ايران يورپيوں كي پيشنہادات كا منتظر ہے // بداوي : يورپ كو مزيد فرصت دي جائے

ڈاكٹر روحاني نے مليشيا كے وزير اعظم احمد بداوي كے ساتھ ايك ملاقات ميں تہران اور كوالالامپور كے باہمي روابط كو دوستانہ قرار ديا اور دونوں اسلامي ممالك كے تعاون كو علاقائي اور بين الاقوامي سطح پر اسلامي اور تيسري دنيا كے ممالك كے لئےاہم قرارديتے ہوئے ترقي يافتہ اور صنعتي ممالك سے كہا ہے كہ وہ ترقي پذير ممالك كے ساتھ حسن نيت كا ثبوت ديں اور ركاٹيں كھڑي كرنے سے اجتناب كريں

مہر خبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق ايران كي اعلي سلامتي كونسل كے سكريٹري نے جوہري توانائي كي عالمي ايجنسي كے ساتھ ايران كے بے مثال تعاون كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ايران نے حسن نيت اور حسن عمل كے ساتھ ايٹمي ايجنسي كے ساتھ تمام مراحل ميں بھر پور تعاون كيا ہے اور ايٹمي توانائي كےمعائنہ كاروں كي دو سال تك مسلسل  تحقيق كے بعد يہ بات واضح ہوگئي ہے كہ گذشتہ 25 سال ميں ايران كا ايٹمي پروگرام پر امن مقاصد كے راستے پر گامزن رہا ہے اور اپنے اصلي راستے سے منحرف نہيں ہوا ہے  مليشيا كے وزير اعظم نے بھي ايٹمي پروگرام ميں ايران كي خرد مندي اور اس كي مدبرانہ روش كي تعريف كرتے ہوئے كہا كہ ايران يورپ والوں كو مزيد فرصت دے تا كہ وہ اگست كے پہلے ہفتے تك اپني پيشنہادات ايران كو پيش كرديں بداوي نے عالمي برادري كے ساتھ اعتماد بحال كرنے كے لئے ايران كي حكيمانہ پاليسي كي تعريف كي اور كہا كہ ايران نے اضافي پروٹكل پر دستخط كركے اور ايٹمي توانائي كےمعائنہ كاروں كو تحقيق كي اجازت دے كر خرد مندي كا ثبوت ديا ہے اور دنيا كو چاہيے كہ وہ ايران كے پر امن ايٹمي پروگرام كے حق كو تسليم كرے كيونكہ " اين پي ٹي" معاہدے پر دستخط كرنے والے اعضاء كا يہ بنيادي حق ہے 

News Code 211167

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =