پاكستان ميں القاعدہ كو تباہ كرديا ہے

صدر مشرف نے كہا ہے كہ القاعدہ تنظيم اور اس كے نيٹ ورك كو پاكستان ميں مكمل طور پر تباہ كرديا اور اب اس ميں پاكستان سے لندن اور مصر جاكر بم دھماكے كرنے كي سكت نہيں رہي ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے پاكستاني ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ پاكستاني صدر مشرف نے يہ بات لاہور كےگورنر ہاؤس ميں اخباري ذرائع سے بات چيت كرتے ہوئے كہي صدر مشرف نے اس الزام كو مسترد كيا كہ اسامہ بن لادن كا ہيڈكوارٹر پاكستان ميں ہے اور كہا كہ اس كا مواصلاتي نظام مكمل طور پر تباہ كر ديا گيا ہے

انہوں نے كہا كہ ہو سكتا ہے القاعدہ كے چھوٹے چھوٹے گروپ ابھي تك وزيرستان كے قبائلي علاقے ميں موجود ہوں ليكن ان كي دہشت گرد كارروائي كرنے كي صلاحيت بڑي حد تك كم ہو چكي ہے

انھوں نے كہا كہ ہم نے ان كے كمانڈ سسٹم كو مكمل طور پر تباہ كر ديا ہےكيا اس صورت حال ميں يہ ممكن ہے كہ يہ بيٹھا ہوا كوئي القاعدہ ركن لندن، شرم الشيخ، استنبول ياافريقہ ميں ہوني والي كارروائيوں كو كنٹرول كر رہا ہو يہ كسي صورت ميں بھي درست نہيں ہے

 

News Code 211157

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =