مصري پوليس شرم الشيخ ميں ہونے والے بم حملوں كے سلسلے ميں چھ پاكستانيوں كي تلاش كر رہي ہے

مصري پوليس شرم الشيخ ميں ہونے والے تين بم حملوں كے سلسلے ميں چھ پاكستانيوں كي تلاش كر رہي ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ  پوليس نے چھ افراد كي تصاوير جاري كي ہيں جن كے متعلق كہا جا رہا ہے كہ وہ دھماكے كے وقت ہوٹل ميں قيام پذير تھے

دھماكوں ميں اب تك 64 افراد كي ہلاكت كي تصديق ہو چكي ہے جبكہ ہسپتال ذرائع اسے 88 سے زائد بتاتے ہيں پوليس نے پوچھ گچھ كے ليے 90 افراد كو حراست ميں ليا ہے جبكہ تفتيش كرنے والے اس بات پر غور كر رہے ہيں كہ كہيں ان حملوں كا تعلق سينا ميں سياحوں پر ايك برس پہلے ہونے والے حملوں سے تو نہيں ہے

پوليس كے مطابق لاپتہ ہونے والے چھ پاكستاني شرم الشيخ كے ايك ہوٹل ميں قيام پذير تھے اور انہوں نے اپنے پاسپورٹ ہوٹل كے استقباليہ پر جمع كروائے تھے حكام كے مطابق ہلاك ہونے والوں ميں زيادہ ترتعداد مصري باشندوں كي ہے اطلاعات كے مطابق ہلاك ہونے والوں ميں ترك، برطانوي، چيك، ہالينڈ، روسي، يوكرائن، اور اسرائيلي عرب شامل ہيں اس حملے ميں كم سے كم 100 سے زيادہ افراد زخمي ہوئے ہيں

 

News Code 210680

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =