صدرخاتمي نے شرم الشيخ ميں ہونے والے بم دھماكوں كي شديد مذمت كي ہے

صدر مملكت سيد محمدخاتمي نے مصر كے صدر حسني مبارك كے نام ايك تعزيتي پيغام ميں شرم الشيخ ميں ہونے والے بم دھماكوں كي شديد مذمت كي ہے اور مصري حكومت اور مرنے والوں كے لواحقين سے ہمدردي كا اظہار كيا ہےان دھماكوں ميں دو سو سے زائد افراد ہلاك اور زخمي ہوئے ہيں

مہر خبر رساں ايجنسي كے مطابق صدرسيد محمدخاتمي كے مصر كے صدرحسني مبارك كے نام پيغام كا متن حسب ذيل ہے

بسم اللہ الرحمن الرحيم

صدر مصر

جناب آقاي محمد حسني مبارك

شرم الشيخ ميں ہونے والے بم دھماكوں كي خبر سن كر كافي افسوس اور رنج و غم ہوا ہے جس ميں كئي بے گناہ افراد ہلاك اور زخمي ہوگئے ہيں جمہوري اسلامي ايران اس دہشت گردي كےغير انساني اور غير اخلاقي اقدام كي ہر شكل ميں مذمت كرتا ہے اس قسم كے وحشيانہ اقدام اسلامي تعليمات اور دوسرے آسماني اديان كے سراسر خلاف ہيں اور ايران دہشت گردي كي ہر شكل سے نپٹنے كے لئے بين الاقوامي سطح پر تاكيد كرتا ہے اس واقعہ ميں ہلاك اور زخمي ہونے والوں كے لواحقين كو تعزيت پيش كرتا ہوں اور زخميوں كے لئے شفا ي عاجل طلب كرتا ہوں 

 

News Code 210269

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =