ايٹمي ٹيكنالوجي سے استفادہ كرنا ايران كا انتہائي معمولي موقف ہے // ايران كے خلاف دھمكي بے سود و بے فائدہ ہے // اگر يورپيوں كے منصوبے ميں جذابيت ہوئي تو ہم بھي نئے اقدامات كريں گے

وزارت خارجہ كے ترجمان سے مہر كے نامہ نگار نے فرانسيسي صدر كے اس بيان كے بارے ميں پوچھا كہ ايران كے ايٹمي مسئلہ كو سلامتي كونسل ميں پيش كيا جا سكتا ہے ترجمان نے جواب ديا كہ ژاك شيراك نے يہ نہيں كہا كہ ايران كے ايٹمي مسئلہ كو حتمي طور پر پيش كيا جائے گا ترجمان نے كہا كہ ايران كے خلاف دھمكي كااستعمال بالكل بے سود اور بے فائدہ ہے

مہر خبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كے مطابق وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے  تہران ميں نامہ نگاروں سے اپني ہفتہ وارگفتگو كے دوران كہا كہ

 جمہوري اسلامي ايران نے يورپ كو آگاہ كرديا ہے كہ وہ بے سود اور بے فائدہ دھمكيوں كے ذريعہ ايران كو پر امن ايٹمي پروگرام سے نہيں روك سكتا فرانسيسي صدر ژاك شيراك نے صيہوني اخبار ہارٹض كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اگر ايران نے اپني ايٹمي سرگرمياں دوبارہ شروع كيں تو يورپ اس كے ايٹمي مسئلہ كو سلامتي كونسل ميں پيش كرنے كي كوشش كرے گا وزارت خارجہ كے ترجمان سے جب مہر كے نامہ نگار نے فرانسيسي صدر كے  اس بيان كي طرف بوجہ مبذول كي توترجمان نے جواب ديا كہ ژاك شيراك نے يہ نہيں كہا كہ  ايران كے ايٹمي مسئلہ كو حتمي طور پر پيش كيا جائے گا  بلكہ كوشش كي جائے گي كہا ہے ترجمان نے كہا كہ ايران كے خلاف دھمكي كااستعمال بالكل بے سود اور بے فائدہ ہے جناب حميد رضا آصفي نے شرم الشيخ ميں آج ہونے والے بم دھماكوں كي بھي مذمت كي اور مصر كي حكومت اور عوام كے ساتھ ہمدردي كا اظہار كيا

News Code 210266

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =