برطانوي پوليس نے لندن سے ايك اور مشتبہ شخص كوگرفتار كرنے كا دعوي كيا ہے

لندن بم حملوں كي تحقيق كے سلسلے ميں پوليس نے لندن سے ايك اور مشتبہ شخص كو گرفتار كيا ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سے پہلے ايك ملزم كو اتوار كے روز جنوبي لندن سے گرفتار كيا گيا تھا جس سے پوچھ گچھ كي جا رہي ہے

پوليس كے مطابق جنوبي لندن ميں گرفتاري خفيہ كيمروں كي ريكارڈنگ سے حاصل كي جانے والے تصاوير كے جاري كيے جانے كے كچھ ہي دير بعدعمل ميں آئي تھي

يہ تصاوير لندن كے جنوبي علاقے سٹاك ويل ميں پوليس كے ہاتھوں ايك مشتبہ شخص كو ٹيوب سٹيشن پر گولياں مار كر ہلاك كيے جانے كے بعد جاري كي گئي تھيں پوليس كو ناكام حملوں كے بعد فرار ہونے والے چار افراد كي تلاش ہے ليكن ابھي يہ نہيں بتايا گيا كہ جس شخص كو جنوبي لندن سے گرفتار كيا گيا ہے وہ ان چار افراد ميں سے ہے يا اسے كسي اور شبہ ميں گرفتار كيا گيا ہے

ياد رہے كہ لندن ميں ايك ہفتہ ميں دوبار بم دھماكے كرائے گئے ہيں جنميں پہلے حملوں ميں 50 سے زيادہ افراد ہلاك ہوگئے تھے اور دوسرے حملے ناكام رہے ہيں لندن ميں اس وقت خوف و ہراس كا ماحول ہے

 

News Code 209826

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =