القاعدہ نے شرم الشيخ كے بم دھماكوں كي ذمہ داري قبول كرلي ہے

القاعدہ سے وابستہ ايك گروہ نے شرم الشيخ كي بم دھماكوں كي ذمہ داري قبول كرلي ہے ان دھماكوں ميں كم سے كم 83 افراد ہلاك اور 150 سے زيادہ زخمي ہوگئے ہيں

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ القاعدہ سے وابستہ ايك گروہ نے ايك بيان جاري كيا ہے جس ميں شرم الشيخ كے بم دھماكوں كي ذمہ داري قبول كرلي ہے ان دھماكوں ميں كم سے كم 83 افراد ہلاك اور 150 سے زيادہ زخمي ہوگئے ہيں البتہ اس بيان كي ابھي تائيد نہيں ہوئي ہے آخري اطلاعات كے مطابق مرنے والوں كي تعداد 83 افراد تك پہنچ گئي ہے جن ميں آٹھ برطانوي اور اطالوي شہري ہيں  اقوام متحدہ سميت گئي ممالك نے شرم الشيخ كے بم دھماكوں كي مذمت كي ہے مصر كے صدر حسني مبارك اپني چھٹياں ختم كر كے واپس آ گئے ہيں اور دھماكہ كي جگہ كا دورہ كيا ہے اس موسم ميں اس علاقہ ميں سياحوں كا كافي رش ہوتا ہے

News Code 209821

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =