ايران كے اغواء ہونے والے چار سفارتكار زندہ ہيں // اور لبنان كي عدالتوں ميں اغواء كرنے والوں كے خلاف مقدمہ چلايا جائےگا

ايران كي وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نےايران كے اغواء ہونے والے چار سفارتكار كے بارے ميں وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ وہ زندہ ہيں

مہرخبررساں ايجنسي كے مطابق حميد رضا آصفي نے كہا كہ جمہوري اسلامي ايران كي نظر ميں اس واقع كي ذمہ داري اسرائيلي حكومت پر ہے انھوں نے كہا كہ ان عزيزوں كي تلاش كے لئے بہت سي كوششيں كي گئي ہيں اور لبناني حكومت اور حزب اللہ لبنان نے اس سلسلے ميں بہت بڑا تعاون كيا ہے ليكن اسرائيلي حكومت كي اس سلسلے ميں ركاوٹ بني ہوئي ہے  انھوں نے كہا كہ اغواء ہونے والے چار سفارتكار زندہ ہيں اورلبنان كي عدالتوں ميں اغواء كرنے والوں كے خلاف مقدمہ چلايا جائےگا تاكہ عدالت كي روشني ميں يہ مسئلہ صاف و شفاف ہو جائے

News Code 209152

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =