حزب اللہ لبنان كو غير مسلح كرنے سے شام كي قومي سلامتي كو خطرہ لاحق ہوجائے گا

كويت كے اخبار الانباء نے شام كے وزير اعظم كے حوالے سے لكھا ہے كہ حزب اللہ كو غير مسلح كرنے سے شام اور لبنان كي قومي سلامتي كو خطرہ لاحق ہوجائے گا

مہر خبررساں ايجنسي نے كويتي اخبار الانباء كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شام كے وزير اعظم ناجي عطري نے اس خيال كا اظہار كيا ہے كہ حزب اللہ لبنان كو غير مسلح كرنے سے لبنان اسرائيلي خفيہ ايجنسيوں كا اڈا بن جائے گا جس سے شام كي قومي سلامتي كو زبر دست خطرہ لاحق ہوجائے گا شام كے وزير اعظم ناجي عطري نے اس اخبار كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ لبنان ميں مقاومت كو غير مسلح كرنے سے يہ ملك اسرائيلي جاسوسوں كي جاگير بن جائے گا اور وہ جو چاہيں گے سو كريں گے انھوں نے كہا كہ اس سے لبنان كي قومي سلامتي كو بھي سخت خطرہ ہے اور شام كي قومي سلامتي كو بھي خطرہ ہے كيا امريكہ شام پر حملہ كرے گا ؟ اس سوال كے جواب ميں انھوں نے كہا كہ امريكہ ابھي عراق كے دلدل ميں گرفتار ہے اور نيا محاذ كھولنا اس كے لئے في الحال ممكن نہيں ہے

News Code 209144

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =