دہشت گردوں نے عراق كي آئين سازكميٹي ميں شامل تين سني رہنماؤں كو ہلاك كرديا ہے

عراق ميں حكام نے كہا ہے كہ ان تين سني رہنماؤں كي ہلاكت سے جو عراق كي آئين ساز كميٹي ميں شامل تھے، آئين كي تشكيل ميں ركاوٹ نہيں آئے گي

 مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دہشت گردوں نے عراق كي آئين سازي كي كميٹي ميں شامل تين سني رہنماؤں كو ہلاك كرديا ہے اس كے بعدآئين ساز كميٹي كے چار مزيد اركان نے سيكورٹي وجوہات كي بنا پر استعف?ي دے ديا ہے ليكن آئين ساز كميٹي كے سربراہ شيخ ہمام ہمودي نے كہا ہے كہ ملك كے نئے آئين كا مسودہ قومي اسمبلي كے سامنے مقررہ وقت سے پہلے پيش كرديا جائے گا

يہ مسودہ پيش كئے جانے كے بعد اراكين اسمبلي اس پر بحث كريں گے اور اس ميں تبديلياں تجويز كئے جانے كے بعد اس پر پندرہ اگست كو اس اس كے حق ميں ووٹ ڈالا جائے گا

عراق كي آئين ساز كميٹي كو جولائي كے مہينے ميں توسيع كردي گئي تھي اور سني مسلمانوں كے كئي اہم رہنما اس ميں شامل كئے گئے تھے

ليكن دو روز قبل كميٹي ميں شامل تين سني رہنماؤں كو القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں نے ہلاك كرديا تھا دہشت گردوں نے اس سے پہلے يہ دھمكي دے ركھي تھي كہ اس كميٹي ميں شريك ہونے والے ہرسني رہنما كو ہلاك كردياجائے

News Code 209138

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =