خاتمي : ميري حكومت كے اعلي عہديدار خدمت گذار، لائق اور شريف ہيں // ہاشمي شاہرودي : خاتمي حكومت نے اقتصادي مفاسد كا مقابلہ كرنے كے لئے مثبت اقدام كئے ہيں // حداد عادل : پارليمنٹ ايسے قوانين كي خاميوں كو بر طرف كرنےكے لئےآمادہ ہے جو اقتصادي مفاسد كا سبب ہوں

صدر مملكت سيد محمد خاتمي نے اس بات پر تاكيد كي ہے كہ ميري حكومت كے اعلي سطح كے عہديدار شريف ، لائق ، خدمت گذار اور فداكار ہيں اور ميں ان سے راضي ہوں

مہر خبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق صدر مملكت سيد محمد خاتمي نے عدليہ كے سربراہ كے دفتر ميں اقتصادي مفاسد سے مقابلے كے سلسلے ميں منعقد ہونے والے اجلاس كے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے اس بات پر تاكيد كي كہ ميں يہ نہيں كہتا ہوں كہ ميري حكومت كے تمام عہديدار پاك اور صاف ہيں البتہ اتنا ضرور كہونگا كہ  ميري حكومت كے اعلي سطح كے عہديدار شريف ، لائق ، خدمت گذار اور فداكار ہيں اور ميں ان سے راضي ہوں اس اجلاس ميں عدليہ كے سربراہ ہاشمي شاہرودي نے كہا كہ خاتمي حكومت نے اقتصادي مفاسد كا مقابلہ كرنے كے لئے مثبت اقدام كئے ہيں اور پارليمنٹ كے اسپيكرحداد عادل نے كہا كہ پارليمنٹ ايسے قوانين كي اصلاح كے لئے آمادہ ہے جو اقتصادي مفاسد كا سبب ہوں ياد رہے كہ اقتصادي مفاسد كا مقابلہ كرنے كے لئے قوہ مجريہ ، عدليہ اور مقننہ كے سربراہوں كا اجلاس آج عدليہ كےسربراہ كے دفتر ميں منعقد ہوا 

News Code 208956

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =