امريكہ ميں سعودي عرب كے سفير اپنے عہدے سے سبكدوش ہوگئے ہيں

سعودي عرب كي وزارت خارجہ نے اعلان كيا ہے كہ امريكہ ميں سعودي عرب كے سفيرشاہزادہ "بندر بن سلطان " اپنے منصب سے الگ ہوگئے ہيں اور ان كي جگہ شاہزادہ تركي فيصل كو اس ملك كا سفير مقرر كيا گيا ہے تركي فيصل شاہزادہ سعود الفيصل كے بھائي ہيں

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودي عرب كي وزارت خارجہ كے بيان ميں آيا ہے كہ شاہزادہ بندر بن سلطان 20 سال سے اس منصب پر كام كررہے تھے اور ذاتي وجوہات كي بنا پر انھوں نے شاہ فہد سے درخواست كي كہ وہ ان سے يہ منصب واپس لے ليں  اور شاہزادہ بندر كي اس درخواست كو شاہ فہد نے بھي قبول كرليا ہے اور ان كي جگہ شاہزادہ تركي فيصل كو اس ملك كا سفير مقرر كيا گيا ہے جو اس سے قبل سعودي عرب كے ايٹيليجنس وزير اور برطانيہ اور آئر لينڈ ميں سفير كے عہدے پر ہيں شاہزادہ تركي فيصل شاہزادہ سعود الفيصل كے بھائي ہيں  وزارت خارجہ نے انكي طولاني خدمات پر انكي قدر داني كي ہے

News Code 208950

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =