پاكستاني حكام نے ممنوعہ مذہبي تنظيموں كے خلاف كارروائي ميں دو سو سے زائد افراد كو گرفتار كرليا ہے

پاكستان ميں حكام نے ممنوعہ مذہبي تنظيموں كے خلاف كريك ڈاؤن ميں ملك بھر سے دو سو سے زائد افراد كو حراست ميں لے ليا ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے پاكستاني ذرائع ابلاغ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستاني حكام نے ممنوعہ مذہبي تنظيموں كے خلاف كارروائي ميں دو سو سے زائد افراد كو گرفتار كرليا ہےيہ كارروائي پورے ملك ميں كي گئي ہے وزير داخلہ آفتاب شيرپاؤ نے اس بات كي تصديق كي ہے كہ ملك بھر ميں مذہبي تنظيموں كے دو سو سے زائد افراد كو گرفتار كيا گيا ہے? ان كا كہنا ہے كہ ان لوگوں كو انسداد دہشتگردي كے قانون اور پبليكيشن آرڈيننس كي خلاف ورزي پر گرفتار كيا گيا ہے اطلاعات كے مطابق كراچي، اسلام آباد،ڈيرہ غازي خان، لاہور،پاكپتن،خوشاب اور فيصل آباد سے كئي افراد كو گرفتار كيا گيا ہے اور كالعدم تنظيموں كے كاركنوں كي گرفتاري كے ليے مزيد چھاپے مارے جا رہے ہيں

News Code 208939

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =