جرمني كے وزير داخلہ كو جمہوري قواعد و ضوابط كا احترام كرنا چاہيے

وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے جرمني كے وزير داخلہ اوٹوشيلي كے اظہارات كو مضحكہ خيز قرار ديتے ہوئے اسے نصيحت كي كہ وہ صيہوني محافل سے خود كو باہر نكال لے

مہر خبررساں ايجنسي نے وزارت خارجہ كے شعبہ اطلاعات كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آصفي نے  كہا كہ ايران خود دہشت گرد كارروايوں كا شكار رہا ہے اور ايران دہشت گردي كا مقابلہ كرنے كےسلسلے پر گامزن ہے وزارت خارجہ كے ترجمان نے جرمني كے وزير داخلہ كے اظہارات كو مضحكہ خيز قرار ديتے ہوئے اسے نصيحت كي كہ وہ صيہوني محافل سے خود كو باہر نكال لے اور ايران كے منتخب صدر پر بے بنياد الزامات لگانے سے اجتناب كرے كيونكہ يہ ايراني عوام كي توہين ہے آصفي نے كہا كہ جرمني كے وزير داخلہ كو جمہوري قواعد و ضوابط كا احترام كرنا چاہيے

News Code 208520

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =