رہبر معظم انقلاب اسلامي نے آج عراقي وزير اعظم ابراہيم جعفري اور اس كے ہمراہ وفد سے ملاقات كرتے ہو‎ئے عراق ميں جمہوري نظام كے قيام پرخوشي اور مسرت كا اظہار كيا

رہبر معظم انقلاب حضرت آيت اللہ العظمي خا منہ اي نے فرمايا كہ ابراہيم جعفري ايك صالح اور متدين انسان ہيں انھوں نے كہا كہ ايران كے لئے يہ بڑي خوشي كي بات ہے كہ عراق ايك مستقل ، پرامن ،آسودہ اور متحد و جمہوري ملك ہے

مہر خبررساں ايجنسي  كے مطابق يہ ملاقات مشہد مقدس ميں ہوئي ہے  اس ميں رہبر معظم نے فرمايا كہ عراقي عوام ايراني عوام كے واقعي بھائي ہيں انھوں نے اس بات پر تاكيد كي كہ عراقي عوام درحقيقت ايران پر تھونپي گئي جنگ كے سخت مخالف تھے اور صدام كي خونخوار اور ڈكٹيٹر حكومت كے خاتمے سے جس طرح عراقي عوام خوشحال اور شادماں ہيں اسي طرح ايراني عوام بھي شاد اور خوشحال ہيں

رہبر معظم نے فرمايا كہ عراق كے نئے دشمن اٹھ كھڑے ہوئے ہيں جو عراق كي سلامتي اور پيشرفت كے مخالف ہيں رہبر معظم نے فرمايا كہ عراق كے تلخ اور دردناك حوادث اور بم دھماكوں كے پيچھے ناپاك اور جرائم پيشہ لوگوں كے ہاتھ ہيں جو عراق ميں امن و سلامتي كے مخالف ہيں اور اس بات كے قوي امكان موجود ہيں كہ ان حوادث كے پيـچھے صيہوني طاقتوں كا ہاتھ ہوگا ليكن عراقي عوام اور حكومت اپنے پختہ عزم كے ساتھ عراق كو ايسا بنائيں جو عراق كي شان كے مطابق ہو  رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ  العظمي خا منہ اي نے عراقي وزير اعظم ابراہيم جعفري اور اس كے ہمراہ وفد سے ملاقات كرتے ہو‎ئے عراق ميں جمہوري نظام كے قيام پرخوشي اور مسرت كا اظہار كيا انھوں نے ابراہيم جعفري كو ايك صالح و متدين اور مفكرانسان قرار ديا اور كہا كہ ايران كے ل? يہ بڑي خوشي كي بات ہے كہ عراق ايك مستقل ، پرامن ،آسودہ اور متحد و جمہوري ملك ہے

 

News Code 208028

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =