برطانيہ كے بين الاقوامي امور پر تحقيق كرنے والے ادارے كے مطابق عراق پر حملےكي وجہ سے برطانيہ دہشت گردي كا نشانہ بنا ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے گارڈين اخبار كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانيہ كے بين الاقوامي امور پر تحقيق كے انتہائي بااثر ادارے چيٹ ہام ہاوس نے اتوار كو شائع ہونے والي اپني رپورٹ ميں كہا كہ عراق پر حملے كي وجہ سے القاعدہ تنظيم كو دہشت گردوں كي بھرتي اور پراپيگنڈہ ميں مدد ملي ہے اور اسے دہشت گردوں كي تربيت كے ليے ايك نيا ميدان حاصل ہو گيا ہے رپورٹ ميں كہا گيا كہ دہشت گردي كے خلاف عالمي جنگ ميں برطانيہ امريكہ كا ہم ركاب اور برطانيہ كي اس پاليسي كو رپورٹ ميں انتہائي خطرناك پاليسي قرار ديا گيا رپورٹ ميں مزيد كہا گيا كہ عراق ميں امريكي حملوں كا ساتھ دينا برطانوي اور امريكي فوجيوں كي جانوں كي شكل ميں، عراق عوام كي جانوں كي شكل ميں اور فوجي اخراجات كے اعتبار سے بہت مہنگا ثابت ہوا ہے رپورٹ ميں كہاگيا ہے كہ اس كي وجہ سے انسداد دہشت گردي كے اقدامات ميں بھي خلل پڑا ہے

News Code 208024

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =