پاكستاني فوج نے وزيرستان كے علاقے ميران شاہ ميں ايك جھڑپ ميں سترہ غير ملكيوں كو ہلاك كرنے كا دعوي كيا ہے

مہرخبررساں ايجنسي نے پاكستاني ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستاني فوج نے شر پسندوں كے درميان شمالي وزيرستان كے علاقے ميران شاہ ميں رات گئے ايك جھڑپ ميں سترہ غير ملكيوں كو ہلاك كرنے كا دعوي كيا ہے جن ميں كئي خواتين اور بچے بھي شامل ہيں ان غير ملكيوں كا تعلق قزاقستان سے بتايا جا رہا ہے

پاكستان كي فوج كے ادارے آئي ايس پي آر كي ايك رپورٹ ميں كہا گيا ہے كہ اس جھڑپ ميں ايك فوجي بھي ہلاك ہوا ہے جبكہ چار شرپسندوں كو زخمي حالت ميں اور سولہ مقامي باشندوں كو گرفتار كيا گيا ہے

فوج كے مطابق سيكيورٹي اہلكاروں نے علاقے ميں شدت پسندوں كي موجودگي كي اطلاعات پر ميران شاہ كے جنوب ميں ايك آپريشن كيا اور دہشت گردي كي كاروائيوں ميں استعمال ہونے والا مواد خاصي بڑي تعداد ميں برآمد كيا

اس كے بعد فوج كے مطابق شدت پسندوں نے سيكيورٹي اہلكاروں كا حصار توڑ كر دو گاڑيوں ميں بھاگنے كي كوشش كي اور جب انھيں روكا گيا تو انھوں نے سيكيورٹي اہلكاروں پر گرنيڈ پھينكا اور فائرنگ شروع كر دي جس كے بعد فوج نے ايك گاڑي كو اڑا ديا اور جبكہ دوسري گاڑي كو گھيرے ميں لے ليا

فوج كے مطابق پوليٹكل انتظاميہ نے گاڑي ميں موجود افراد جن ميں خواتين بھي شامل تھيں ان سے ہتھيار پھينكنے كے لئے كہا مگر ان افراد نے بھاگنے كي كوشش كي جس كے بعد فوج كے مطابق ان افراد اور خواتين نے سيكيورٹي اہلكاروں پر فائر كھول ديا اور گرنيڈ بھي پھينكے جس كے نتيجے ميں ايك فوجي جوان ہلاك ہو گيا اطلاعات كے مطابق يہ جھڑپ چھ گھنٹے تك جاري رہي

 

News Code 208022

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =