خاتمي نے كہا : عراق ميں جمہوري نظام كا قيام عراقي قوم كےدكھوں كا جواب ہے // جعفري نے كہا : انساني حرمت اور كرامت كو بچانے كے لئے ہميں دہشت گردوں كا مقابلہ كرنا چاہيے

عراق كے وزير اعظم ابراہيم جعفري نے صدر مملكت جناب سيد محمد خاتمي سے ملاقات اور باہمي دلچسپي كے امور پر گفتگو كي

مہر خبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق عراق كے وزير اعظم ابراہيم جعفري نے تہران ميں صدر جناب سيد محمد خاتمي سے ملاقات اور باہمي امور پر گفتگو كي  اس ملاقات ميں صدر مملكت نے كہا كہ ايران ، عراق ميں امن و ثبات قائم كرنے اور اسكي تعمير نو ميں اپنا بھر پورتعاون پيش كرے گاانہوں نے كہا كہ ايران ہميشہ آزاد ، خود مختار ، ترقي يافتہ اور پرامن عراق كي حمايت كرنے كو تيارہے  انہوں نے كہا عراقي قوم كي مصيبتيں اور مسائل عراق ميں جمہوري نظام كے قيام كے بعد ختم ہوجائيں گي  اس ملاقات ميں وزير اعظم ابراہيم جعفري نے تمام شعبوں ميں ايران و عراق كے بڑھتے ہوئے تعلقات كا خير مقدم كيا انہوں نے عراق كي موجودہ صورتحال كے بارے ميں بتايا كہ اس وقت ہم نئے مرحلے ميں داخل ہوئے ہيں اور ہميں خوشي ہے كہ ہم نے مشتركہ كميٹيوں كے تحت آئين كي تدوين كے سلسلے ميں مفيد اقدامات انجام دئے ہيں عراق كے وزير اعظم ابراہيم جعفري ايران كے تين روزہ سركاريدورے پر وزير خارجہ ، وزير دفاع كے علاوہ 10 اور وزراء اور كئي دوسرے اعلي عہديدار بھي اس سفر ميں ہيں ان كے ہمراہ  ہيں  

News Code 207577

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =