اسرائيل كے حملوں كا منہ توڑ جواب ديں گے

حماس كے ايك رہنما نے اسرائيلي كے وحشيانہ حملوں كا منہ توڑ جواب دينے پر تاكيد كي ہے اسرائيل نے كل ايك وحشيانہ حملے ميں حماس كے 4 افراد كو شہيد كرديا تھا

مہر خبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق حماس كے ايك رہنما اسماعيل ہنيہ نے حماس كے عزالدين گروہ كے چار افراد كي تشييع جنازہ كے موقع پرالعالم ٹي وي سے خصوصي گفتگو كرتے ہوئے فلسطينيوں كے اتحاد و اتفاق پر تاكيد كي اور كہا كہ اسرائيلي كے وحشيانہ حملوں كا منہ توڑ جواب دينے كي حماس كے پاس بھر پور صلاحيت ہے انھوں نے كہا كہ اسرائيل نے ہميشہ اپني خونخوار خصلت اور وحشيانہ اقدام كے ذريعہ فلسطيني مظلوم عوام كے حقوق كو دبانے كي كوشش كي ہے انھوں نے كہا كہ اسرائيل كي دہشت گرد حكومت جس كي مدد امريكہ كررہا ہے حماس تنظيم كے پختہ عزم و ارادوں ميں كسي قسم كا خلل ايجاد نہيں كرسكے گي  اور بالآ خر فلسطينيوں كا ناحق خون بہانے پر اسے شرمندہ ہونا پڑے گا 

News Code 207568

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =