عارف نے كہا كہ : ايران عراق كي تعمير نو اور سلامتي ميں تعاون كرنے كے لئے تيار ہے// جعفري نے كہا كہ : ايران كے ساتھ رابطے كو مضبوط بنانا عراق كي خارجہ پاليسي كا اہم حصہ ہے

ايران كے نائب صدر نے عراق كے وزير اعظم ابراہيم جعفري كا سركاري استقبال كرنے كے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے تہران اور بغداد كے باہمي روابط كو مضوبوط بنانےكي ضرورت پر زور ديا

مہر خبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كے مطابق عراق كے وزير اعظم ابراہيم جعفري كا سركاري استقبال كرنے كے بعد ايران كے نائب صدر محمد رضا عارف نے نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے تہران اور بغداد كے سياسي اور اقتصادي روابط كو فروغ دينے كي ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ عراقي رہنماؤں كے ساتھ گفتگو ميں دونوں ہمسايہ ممالك كے باہمي روابط كو سياسي اور اقتصادي شعبوں ميں فروغ  دينے اور دوسرے علاقائي اور بين الاقوامي مسائل پرگفتگو كي جائے گي  عراقي وزير اعظم نے كہا كہ ايران اور ہمسايہ ممالك ساتھ روابط كو استحكام بخشنا عراق كي خارجہ پاليسي كا ايك اہم جزو ہے اور ايران كے ساتھ ہمارا رابطہ بہت پرانا اور مشتركہ منافع كي بنياد پر ہے انھوں نے كہا كہ ہميں مشتركہ خطرات كا سامنا ہے ہم نے ديكھا كہ عراق اس سے پہلے بحران كا مركز رہاہے عراقي كردستان ميں مقامي لڑائياں ہوئيں عراق نے ايران اور كويت پر حملہ كيا انھوں نے كہا كہ ہم اہم ترين مسائل جغرافيائي بنياد پر اس طرح حل كريں كہ جس ميں دونوں ممالك كے مشتركہ منافع كو مد نظر ركھا جائے اور ہم چاہيں يا نہ چاہيں دونوں ہمسايہ ممالك ضرور ہيں 

News Code 207132

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =