عراق كے وزير اعظم كا ايران ميں سركاري استقبال

ايران كے نائب صدر جناب عارف نےعراق كے وزير اعظم كا سعد آباد كے مجموعہ ميں كچھ دير قبل شاندار استقبال كيا ہے

مہر خبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق عراق كے وزير اعظم ايك اعلي سطحي وفد كے ہمراہ آج ايران كے دورے پر تہران پہنچے ہيں ايران كے نائب صدر عارف نے ان كا سعد آباد كے مجموعہ ميں شاندار سركاري استقبال كيا ہے عراق كے وزير اعظم ايران كے صدر سيد محمد خاتمي اور نئے منخب صدر احمدي نژاد سے ملاقات كريں گے كل وہ عراقي وفد كے ہمراہ  رہبر كبير انقلاب اسلامي ايران حضرت امام خميني (رہ)كے مزار پر پھول چڑھائيں گے عراق كے وزير اعظم كے ہمراہ وفد ميں 72 افراد شامل ہيں جن ميں 12 وزراء ہيں وزير خارجہ ہوشيازيباري اور وزير دفاع سعدون الدليمي بھي عراقي وزير اعظم كے ہمراہ ہيں

News Code 207109

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =