عراق ميں مصري سفير كے قتل ميں ملوث شخص كوگرفتار كرليا گيا ہے

امريكي فوج نے اعلان كيا ہے كہ عراق ميں مصري سفير كے قتل ميں ملوث شخص كورمادي ميں گرفتار كرليا گيا ہے

مہرخبررساں ايجنسي نےفرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكي فوج نے اعلان كيا ہے كہ عراق ميں مصري سفير كے قتل ميں ملوث مشتبہ شخص كورمادي ميں گرفتار كرليا گيا ہے يہ شخص اس سے قبل اغواء، قتل اور عراق ميں غير ملكي سفراء پردہشتگردي كے حملوں ميں ميں ملوث رہا ہے  مصري سفير ايہاب الشريف كے قتل ميں بھي اس كا ہاتھ ہے  امريكي فوج كے بيان ميں آيا ہے كہ خميس فرحان خلف المعروف ابو سبا كو رمادي شہر ميں گرفتار كيا گيا ہے مصري سفير پر حملے كے علاوہ اس شخص نے بحرين كے سفارتكار حسان الانصاري اور پاكستان كے سفير يونس خان اور روس كے سفير پر بھي الگ الگ حملے كئے تھے

News Code 206674

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =