فداكاري كا جذبہ ايراني قوم كو حوادث كے مقابلے ميں بيمہ كرتا ہے // اسلامي زندگي بشريت كے لئے بہترين زندگي ہے

ايران كے نئے منتخب صدر نے پارليمنٹ ميں جانبازوں كے اركان سے ملاقات ميں كہا كہ فداكاري كا جذبہ اسلامي ثقافت كو منتقل كرنے ، قومي سلامتي كاايك محكم اور مضبوط پشتيبان اور ثقافتي طاقت اور قدرت كا مؤثر عامل ہے اور يہ جذبہ ايراني قوم كو مختلف حوادث كےسامنے محفوظ ركھتا ہے

مہر خبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق ڈاكٹر احمدي نژاد نے پارليمنٹ ميں جانبازوں كے اركان سے ملاقات ميں كہا كہ عوام كي بے لوث اور مخلصانہ خدمت كي جد وجہد اور تلاش و كوشش كو انساني معاشرے ميں روشن چراغ سے تعبير كرتے ہوئے كہا كہ فداكاري كا جذبہ ايك طرف خود خواہي اور مادي ہوا و ہوس كو كمزور اور مضمحل كرتا ہے اور دوسري طرف اتحاد ، بھائي چـارہ اور ہمدردي و ہمدلي كو فروغ ديتا ہے اور فداكاري كا جذبہ  اسلامي ثقافت كو منتقل كرنے ، قومي سلامتي كا محكم اور مضبوط پشتيبان اور ثقافتي طاقت اور قدرت كا مؤثر عامل ہے اور يہ جذبہ ايراني قوم كو مختلف حوادث كےسامنے محفوظ ركھتا ہے انھوں نے كہا كہ جانبازوں اور شہيدوں كے خاندان والوں كي نيك دعائيں حكومت كے لئے خير و بركت كا سبب ہيں اور اسلامي نظريات كے سائے ميں دنيا كے ساتھ اچھے روابط برقرار كئے جاسكتے ہيں اور اسلامي زندگي بشريت كے لئے بہترين زندگي ہے

News Code 206473

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =